مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

یہ ہے ایمان

یہ ہے ایمان

‏(‏زبور 27:‏13‏)‏

  1. 1.‏ نہ مجھ کو شیر کا خوف ہے

    نہ ہی ہے دُشمن کا ڈر

    ہے یہوواہ میرے سنگ

    ہو مشکل چاہے جنگ

    مَیں بھاگوں گا نہیں ڈر کر

    میرا ایمان مضبوطی سے ہے قائم

    دیکھ پاؤں مَیں سب مشکلوں کے پار

    ہے یہوواہ میری ڈھال

    لے گا مجھ کو سنبھال

    سو مَیں کبھی بھی نہ مانوں ہار

    یہ ہے ایمان

  2. 2.‏ وہ تھے مثال وفا کی

    کرتے تھے جو یاہ سے پیار

    یہ ایمان تھا اُن کا

    اُن کو دے گا خدا

    اِک زندگانی خوش‌گوار

    میرا ایمان مضبوطی سے ہے قائم

    دیکھ پاؤں مَیں سب مشکلوں کے پار

    ہے یہوواہ میری ڈھال

    لے گا مجھ کو سنبھال

    سو مَیں کبھی بھی نہ مانوں ہار

    یہ ہے ایمان

    گر ہو ایمان مَیں چٹان ہلا دوں

    اُمید کی ڈور نہ ٹوٹنے دوں

    نہ ہو ایمان

    تو پھر نہیں کچھ بھی اِنسان

    سو مَیں ایمان زندہ رکھوں

  3. 3.‏ ہوگا سہانا عالم

    دَور آئے گا حسیں

    ہے مجھ کو یقیں

    مجھے کوئی شک نہیں

    ہوگی پوری جلد ہر بات یاہ کی

    میرا ایمان مضبوطی سے ہے قائم

    دیکھ پاؤں مَیں سب مشکلوں کے پار

    ہے یہوواہ میری ڈھال

    لے گا مجھ کو سنبھال

    سو مَیں کبھی بھی نہ مانوں ہار

    یہ ہے ایمان

    میرا ایمان

‏(‏عبر 11:‏1-‏40 کو بھی دیکھیں۔)‏