مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

جالے میں ایک پتا!‏

جالے میں ایک پتا!‏

جالے میں ایک پتا!‏

آسٹریلیا سے جاگو!‏ کا رائٹر

کیا آپکو یہ سوکھا اور مضبوطی سے مڑا ہوا پتا نظر آ رہا ہے؟‏ غور کریں کہ یہ مکڑی کے جالے سے لٹک رہا ہے۔‏ پہلی نظر میں یوں لگ سکتا ہے کہ یہ ہوا سے اُڑ کر جالے تک پہنچ گیا ہے۔‏ تاہم اس پتا میں کچھ خاص بات ہے۔‏

درحقیقت آپ ایک پتے کو موڑنے والی مکڑی کا منفرد گھر دیکھ رہے ہیں جو واقعی ایک حیرت‌انگیز مخلوق ہے۔‏ یہ وہ واحد مکڑی ہے جو پتے کو موڑ کر اپنا گھر بناتی ہے اور اسکے اندرونی حصے کو اُسی ریشم سے بنتی ہے جو وہ اپنا جالا بنانے کیلئے استعمال کرتی ہے۔‏ تاہم،‏ کیا مکڑی اتفاقاً اُڑ کر اسکے جالے میں آ جانے والے کسی بھی پتے کو استعمال کر لیتی ہے؟‏ بظاہر ایسا ہی لگتا ہے۔‏ تاہم قریبی جائزہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ باقاعدہ منصوبے کے تحت کِیا جاتا ہے۔‏ مکڑی بڑی احتیاط سے زمین پر پڑے پتوں میں سے ایک پتے کا انتخاب کرتی ہے۔‏ ایک بار پتے کو لپیٹنے کے بعد،‏ مکڑی اسے کھلنے سے بچانے کیلئے ریشم کے دھاگوں سے مضبوط کرتی ہے۔‏

تاہم،‏ یہ مکڑیاں گھر بنانے کیلئے صرف پتوں ہی کا استعمال نہیں کرتیں۔‏ یہ اکثر مضافات کے صحنوں سے اخبار کے ٹکڑے،‏ چھوٹے گتے یا پُرانے ٹکٹ استعمال کرتی ہیں۔‏ قابلِ‌غور بات یہ ہے کہ یہ گھونگے کے خالی خول کا انتخاب بھی کر سکتی ہیں۔‏ ایک موقع پر،‏ خول کا وزن اُس مکڑی سے چھ گُنا زیادہ تھا جو اسے اُٹھا کر جالے میں لے گئی اور اس میں رہنے لگی!‏

تصور کریں کہ ہم تحقیق کے ذریعے یہ پتا لگانا چاہتے ہیں کہ آیا مکڑی اس وقت گھر پر اپنے پتے کے اندر موجود ہے۔‏ ہم پتے کو آہستہ سے ہلاتے ہیں۔‏ وہ یہیں ہے!‏ آپ نے دیکھا؟‏ ایک چھوٹی سی خوبصورت مکڑی پتے سے نکل کر اپنے ریشم کے حیات‌بخش تار سے اُترتے ہوئے زمین پر آ جاتی ہے۔‏ گھبرائیں نہیں!‏ ہم بہت محفوظ ہیں۔‏ اس قسم کی مکڑی انسانوں کو نقصان نہیں پہنچاتی تاہم،‏ اگر آپ اُسے چھیڑیں تو آپکی انگلی پر ہلکی سی خراش آ سکتی ہے۔‏

دن کے دوران پتے موڑنے والی مکڑی عموماً اپنے پتے کے گھر میں آرام کرتی ہے۔‏ تاہم رات کو جب زیادہ‌تر کیڑےمکوڑے بار نکلتے ہیں تو آپ اسے اپنے پتے کے دروازے پر سمٹ کر بیٹھا دیکھینگے۔‏ اس بلند مقام سے وہ اپنا ایک پاؤں ریشم کے ایک خاص دھاگے—‏’‏ٹیلی‌گراف کی تار‘‏ کا کام انجام دینا والا دھاگا جو پتے سے جالے کے مرکزی حصے تک جاتا ہے—‏پر رکھ کر محتاط طریقے سے اپنے جالے کی نگرانی کرتی ہے۔‏ اگر کوئی حشرہ جالے سے ٹکراتا ہے تو مکڑی فوراً وہاں پہنچ کر اُسے قابو کرکے کھا جاتی ہے۔‏

یہ چھوٹی سی ہوشیار کاریگر آسٹریلیا کے جنگلات کے کئی دلکش جانداروں میں سے ایک ہے۔‏