مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

رحم‌دل لوگ آج بھی موجود ہیں

رحم‌دل لوگ آج بھی موجود ہیں

رحم‌دل لوگ آج بھی موجود ہیں

میکسیکو میں جاگو!‏ کے نامہ‌نگار کی تحریر

یسوع مسیح نے ایک رحم‌دل سامری آدمی کے بارے میں کہانی سنائی تھی۔‏ (‏لوقا ۱۰:‏۲۹-‏۳۷‏)‏ کہانی میں بتایا جاتا ہے کہ اِس سامری آدمی نے بڑی محبت دکھاتے ہوئے ایک شخص کی مدد کی۔‏ کیا ایسے لوگ آج بھی موجود ہیں؟‏ میکسیکو میں ہونے والے اِس واقعے پر غور کیجئے۔‏

بیتوئیل اپنے خاندان کیساتھ ایک تفریحی سفر سے واپس آ رہا تھا۔‏ اُنہیں گھر پہنچنے میں چند ہی میل کا فاصلہ طے کرنا تھا جب انکی آنکھوں کے سامنے گاڑیوں کا ایک خوفناک حادثہ ہوا۔‏ وہ مدد کرنے کیلئے اپنی گاڑی سے اُتر گئے۔‏ حادثے کا شکار ہونے والوں میں ایک ڈاکٹر اور اُسکا خاندان بھی شامل تھا۔‏ ڈاکٹر صاحب نے بیتوئیل سے درخواست کی کہ وہ اُسکی حاملہ بیوی اور دونوں بیٹیوں کو جو زخمی تھیں علاج کیلئے ہسپتال لے جائے۔‏ ڈاکٹر صاحب کے خاندان کو ہسپتال لے جانے کے بعد بیتوئیل دوبارہ حادثے کی جگہ پر پہنچ گیا۔‏

بیتوئیل بتاتا ہے:‏ ”‏اُس وقت تک ہائی‌وے پولیس بھی وہاں پہنچ گئی تھی۔‏ حادثے میں جان کا نقصان ہوا تھا اِسلئے پولیس تحقیقات کرنے کیلئے ڈاکٹر صاحب کو اپنے ساتھ لے جا رہی تھی۔‏ ڈاکٹر صاحب نے مجھ سے پوچھا کہ ہم اُنکی مدد کیوں کر رہے ہیں۔‏ مَیں نے جواب دیا:‏ ’‏کیونکہ ہم یہوواہ کے گواہ ہیں اور ہم نے بائبل میں سے سیکھا ہے کہ ہمیں ہر اِنسان کیساتھ پیار سے پیش آنا چاہئے اور اُسکی مدد کرنی چاہئے۔‏‘‏ مَیں نے ڈاکٹر صاحب سے یہ بھی کہا کہ اُنہیں اپنی بیوی اور بچوں کی فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اُنکی دیکھ‌بھال ہم کرینگے۔‏ اُنکی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور اُنہوں نے میرا شکریہ ادا کِیا۔‏ پھر ڈاکٹر صاحب نے اپنی گھڑی،‏ انگوٹھیاں اور اپنا بٹوا سنبھالنے کیلئے میرے حوالے کر دیا۔‏“‏

بیتوئیل اور اُسکا خاندان ڈاکٹر صاحب کی بیوی اور بچوں کو ہسپتال سے اپنے گھر لے آئے اور کئی دنوں تک اُنکی دیکھ‌بھال کرتے رہے۔‏ بیتوئیل نے اُنہیں بائبل کے بارے میں سکھانا بھی شروع کر دیا۔‏ جب ڈاکٹر صاحب کو رِہا کر دیا گیا اور وہ بیتوئیل کے گھر آئے تو اُنہوں نے بیتوئیل اور اُسکے خاندان کا بہت شکریہ ادا کِیا۔‏ اُنہوں نے یہوواہ کے گواہوں کی تعریف بھی کی۔‏ اپنے شہر واپس جانے سے پہلے ڈاکٹر صاحب نے بیتوئیل سے وعدہ کِیا کہ اُنکا خاندان بائبل کا مطالعہ جاری رکھیگا اور اگر اُنکی بیوی نے ایک لڑکے کو جنم دیا تو وہ اُسکا نام بیتوئیل رکھینگے۔‏ بیتوئیل آگے بتاتا ہے:‏ ”‏دو سال بعد ہمیں اُنکے گھر جانے کا موقع ملا۔‏ وہاں ہمیں پتہ چلا کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق نہ صرف بائبل کا مطالعہ کر رہے ہیں بلکہ اُنہوں نے اپنے بیٹے کا نام بیتوئیل بھی رکھا ہے۔‏ یہ سُن کر مَیں بہت ہی خوش ہوا۔‏“‏

‏[‏صفحہ ۱۳ پر تصویر]‏

بیتوئیل