مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

نوح کی کشتی اور بحری جہازوں کی تعمیر

نوح کی کشتی اور بحری جہازوں کی تعمیر

نوح کی کشتی اور بحری جہازوں کی تعمیر

مَیں تقریباً ۴۰ سالوں سے بحری جہازوں کی تعمیر کا کام کر رہا ہوں۔‏ میرے کام میں مختلف بناوٹ اور سائز کے جہاز بنانے کے ساتھ ساتھ جہازوں کو چلانے والی مشینوں پر کام کرنا شامل ہے۔‏ سن ۱۹۶۳ میں،‏ مَیں کینیڈا کے علاقے برٹش کولمبیا میں رہ رہا تھا۔‏ اِس دوران ایک یہوواہ کے گواہ نے مجھے بائبل کی کتاب پیدایش میں سے دکھایا کہ نوح کی کشتی ایک بڑے صندوق کی مانند تھی۔‏ اس بات نے میری دلچسپی کو اُبھارا اور مَیں نے اس سلسلے میں مزید تحقیق کرنے کا فیصلہ کِیا۔‏

پیدایش کی کتاب بیان کرتی ہے کہ خدا نے بُرے لوگوں کو ختم کرنے کے لئے زمین پر پانی کا طوفان لانے کا فیصلہ کِیا۔‏ خدا نے نوح،‏ اُس کے گھرانے اور مختلف جانوروں کے جوڑوں کو طوفان سے بچانے کے لئے کشتی بنانے کا حکم دیا۔‏ خدا نے نوح کو ۳۰۰ ہاتھ لمبی،‏ ۵۰ ہاتھ چوڑی اور ۳۰ ہاتھ اُونچی کشتی بنانے کے لئے کہا۔‏ (‏پیدایش ۶:‏۱۵‏)‏ ایک محتاط اندازے کے مطابق یہ کشتی ۴۳۸ فٹ لمبی،‏ ۷۳ فٹ چوڑی اور ۴۴ فٹ اُونچی تھی۔‏ * اس طرح اس کا کُل حجم تقریباً ۰۰۰،‏۰۰،‏۱۴ مکعب فٹ تھا۔‏

کشتی کا ڈیزائن

نوح کی کشتی تین منزلہ تھی۔‏ اس لئے یہ بہت زیادہ مضبوط تھی۔‏ اس میں تقریباً ۰۰۰،‏۹۶ فٹ خالی جگہ تھی۔‏ یہ گوپھر کی لکڑی سے بنائی گئی تھی۔‏ یہ غالباً سرو یا صنوبر کی لکڑی تھی اور اسے پانی سے بچانے کے لئے اس کے اندر اور باہر رال لگائی گئی تھی۔‏ (‏پیدایش ۶:‏۱۴-‏۱۶‏)‏ ہمیں یہ تو نہیں پتہ کہ موسیٰ نے لکڑیوں کے تختے کیسے جوڑے تھے لیکن بائبل طوفان کے متعلق بیان کرنے سے پہلے لوہے اور پیتل کے اوزار بنانے والوں کا ذکر کرتی ہے۔‏ (‏پیدایش ۴:‏۲۲‏)‏ بہرحال آج بھی لکڑی کے جہاز بنانے کے لئے لکڑی کی میخوں کا استعمال کِیا جاتا ہے۔‏

کشتی کے اندر مختلف کمرے بنے ہوئے تھے اور اس کے پہلو میں ایک دروازہ رکھا گیا تھا۔‏ اس کے علاوہ،‏ اس میں ایک روشندان تھا جسے اُوپر سے ہاتھ بھر چھوڑ کر ختم کر دیا گیا تھا اور یہ غالباً ہوا اور روشنی کے لئے رکھا گیا تھا۔‏ تاہم،‏ پیدایش کی کتاب میں کشتی کے پیندے،‏ گلہی یعنی اگلے حصے،‏ بادبان،‏ چپو یا پتوار کا ذکر نہیں کِیا گیا۔‏ دراصل ”‏کشتی“‏ کے لئے عبرانی میں وہی لفظ استعمال کِیا گیا ہے جو اُس ٹوکرے کے لئے استعمال ہوا ہے جس میں موسیٰ کو ڈال کر اس کی ماں نے دریائےنیل کی لہروں کے حوالے کِیا تھا۔‏—‏خروج ۲:‏۳،‏ ۱۰‏۔‏

جہاز کا ہوا اور لہروں کے ساتھ مطابقت پیدا کرنا

کشتی کی لمبائی اُس کی چوڑائی سے چھ گنا اور اُس کی اُونچائی سے دس گنا زیادہ تھی۔‏ اگرچہ بہتیرے جدید جہازوں میں یہی تناسب استعمال ہوتا ہے توبھی ان کی لمبائی اور چوڑائی کے تناسب کا انتخاب پانی میں حرکت کرنے کی ان کی قوت سے کِیا جاتا ہے۔‏ تاہم،‏ نوح کی کشتی کو صرف تیرتے رہنا تھا۔‏ کشتی تیرنے کے قابل کیسے ہوئی تھی؟‏

جہاز کے ہوا اور لہروں کے ساتھ مطابقت پیدا کرنے کا انحصار جہاز کے سائز پر ہوتا ہے۔‏ بائبل بیان کرتی ہے کہ خدا نے زمین پر موسلادھار بارش برسائی جو طوفان کا باعث بنی اور اس کے بعد اُس نے ہوا چلائی۔‏ (‏پیدایش ۷:‏۱۱،‏ ۱۲،‏ ۱۷-‏۲۰؛‏ ۸:‏۱‏)‏ صحائف یہ تو بیان نہیں کرتے کہ ہوا اور لہریں کتنی تیز تھیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ ہوا اور لہریں کبھی تیز اور کبھی کم ہوتی تھیں جیساکہ آجکل بھی ہو سکتا ہے۔‏ ہوا جتنی تیز چلتی ہے لہریں اتنی ہی تیز اُٹھتی ہیں۔‏ اس کے علاوہ،‏ موسمی تبدیلیاں بھی لہروں پر اثرانداز ہو سکتی تھیں۔‏

کشتی کے سائز نے اسے توازن قائم رکھنے میں مدد دی اور اسے اُلٹنے سے بچایا۔‏ کشتی کو ان قوتوں کا مقابلہ کرنے کے قابل بھی بنایا گیا تھا جو گہرے پانی میں کشتی کو ہچکولے دے سکتی ہیں۔‏ اگر کشتی بہت زیادہ ہچکولے کھاتی تو اس میں موجود جانور اور لوگ بےآرام ہو جاتے۔‏ اس کے علاوہ،‏ ہچکولوں سے کشتی بہت زیادہ دباؤ کا شکار ہو جاتی۔‏ کشتی کی ساخت اتنی مضبوط ہونی چاہئے کہ جب ایک بڑی لہر جہاز کے دونوں سروں کو اُوپر اُٹھائے تو اس کے درمیان میں زور نہ پڑے۔‏ تاہم جب ایک بڑی لہر کشتی کو درمیان سے اُٹھا دیتی ہے اور اس کے سروں پر کوئی سہارا نہیں ہوتا تو گلہی یعنی اگلے حصے اور دنبالہ یعنی پچھلے حصے پر زور پڑ سکتا ہے۔‏ خدا نے نوح کو کشتی تعمیر کرتے وقت لمبائی اور اُونچائی کے لئے دس ہاتھ اور ایک ہاتھ کا تناسب استعمال کرنے کی ہدایت دی۔‏ بعدازاں جہاز بنانے والوں نے مشکل تجربات سے یہ سیکھ لیا کہ ایسا تناسب ان دباؤ کا مقابلہ کرنے میں مددگار ہو سکتا ہے۔‏

محفوظ اور آرام‌دہ

کشتی کی صندوق‌نما بناوٹ کی وجہ سے اسے تیرنے میں مدد دینے والی قوت دونوں سروں پر یکساں تھی۔‏ نوح نے کشتی میں جانوروں اور ایک سال سے زیادہ عرصے کے لئے استعمال ہونے والی خوراک کو دیگر سازوسامان کے ساتھ اس طرح سے رکھا کہ وزن برابر تقسیم ہو گیا۔‏ ایسا کرنے سے کشتی پر پڑنے والا اضافی دباؤ بھی کم ہو گیا۔‏ خدا کی ہدایت کے مطابق کشتی بنانے اور یہوواہ کی پُرمحبت حفاظت کی بدولت کشتی اور اس پر موجود لوگ عالمگیر طوفان سے بچنے کے قابل ہوئے۔‏ خدا نے اس بات کا بھی یقین کر لیا کہ کشتی ایک محفوظ اور مناسب مقام پر جاکر ٹھہر جائے۔‏

مَیں اِس موضوع پر اپنے تفصیلی مشاہدے سے یہ جاننے کے قابل ہوا ہوں کہ نوح کی کشتی کی بابت بائبل جوکچھ بیان کرتی ہے وہ حقیقی ہے اور جہاز کی تعمیر کے جدید طریقوں کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔‏ یہ سچ ہے کہ پیدایش کے بیان میں کشتی اور طوفان کے بارے میں تمام تفصیلات درج نہیں۔‏ لیکن مجھے اُمید ہے کہ قیامت کے بعد مَیں زمین پر نوح سے ملوں گا جس نے کشتی بنانے کے لئے سخت محنت کی۔‏ اس کے علاوہ،‏ مَیں انسانوں اور جانوروں کے خاندانوں کے عین درمیان ہوں گا جو اس کشتی کی وجہ سے زندہ بچ گئے۔‏ (‏اعمال ۲۴:‏۱۵؛‏ عبرانیوں ۱۱:‏۷‏)‏ پہلے تو مَیں نوح اور اس کے خاندان کا شکریہ ادا کروں گا۔‏ پھر مَیں اس سے بہت سارے سوال پوچھوں گا۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 3 قدیم زمانے میں پیمائش کرنے کے لئے ایک ہاتھ کی لمبائی کہنی سے سرِاُنگشت تک ہوتی تھی۔‏ اسرائیل کے زمانے میں ایک ہاتھ کی لمبائی تقریباً ۵.‏۱۷ انچ (‏۵.‏۴۴ سینٹی میٹر)‏ ہوتی تھی۔‏

‏[‏صفحہ ۳۰ پر بکس/‏تصویر]‏

کشتی بنانے کے لئے خاکہ

آپ درج‌ذیل طریقے سے کشتی بنا سکتے ہیں۔‏ (‏آپ مندرجہ ذیل خاکے کے تناسب کے حساب سے ایک بڑی کشتی بھی بنا سکتے ہیں۔‏)‏ ایک سادہ سا کاغذ لیں۔‏ اُسے پانی سے بچانے کے لئے موم لگائیں۔‏ اس کے بعد اُسے تہہ لگاکر موڑ لیں۔‏ اب اس کے کناروں کو گوند یا ٹیپ سے جوڑیں۔‏ اپنی اس کشتی میں کچھ وزن مثلاً سکے وغیرہ بھی رکھ لیں۔‏ یہ وزن اتنا ہونا چاہئے کہ کشتی کا ایک حصہ پانی میں ڈوب جائے اور تین حصے باہر رہیں۔‏

کشتی سمندر میں کیسے چلتی ہے یہ بات جاننے کے لئے ایک ٹب میں پانی ڈالیں اور کشتی کو اس کے درمیان میں رکھ دیں۔‏ اس کے بعد کسی مستطیل‌نما چیز کو پانی میں نیچے دباتے ہوئے آہستہ آہستہ لہریں پیدا کرنے کی کوشش کریں۔‏

‏[‏ڈائیگرام]‏

‏(‏تصویر کے لئے چھپے ہوئے صفحے کو دیکھیں)‏

اندر کی طرف موڑیں اندر کی طرف موڑیں

 

اندر کی طرف موڑیں اندر کی طرف موڑیں

‏[‏تصویر]‏

کشتی کی لمبائی،‏ چوڑائی،‏ اُونچائی کا تناسب بحری جہاز کی طرح تھا

‏[‏صفحہ ۲۸،‏ ۲۹ پر ڈائیگرام/‏تصویریں]‏

‏(‏تصویر کے لئے چھپے ہوئے صفحے کو دیکھیں)‏

اگلا حصہ

اطراف

اُوپر کا حصہ

اگلا حصہ

اطراف

اُوپر کا حصہ

‏[‏تصویریں]‏

نوح کی کشتی تقریباً ۴۳۸ فٹ لمبی تھی جوکہ ”‏ٹائی‌ٹینک“‏ جہاز کی لمبائی کا نصف تھا

‏[‏تصویروں کے حوالہ‌جات]‏

‏;Titanic plan: Courtesy Dr. Robert Hahn/www.titanic-plan.com

photo: Courtesy of The Mariners‎’ Museum, Newport News, VA