مَیں اپنے وقت کو کیسے دانشمندی سے استعمال کر سکتا ہوں؟
نوجوانوں کا سوال
مَیں اپنے وقت کو کیسے دانشمندی سے استعمال کر سکتا ہوں؟
”مَیں نے کسی کو میرے بارے میں یہ کہتے سنا کہ ’اگر تم چاہتے ہو کہ وہ ۴ بجے تک پہنچے تو اُسے ۳ بجے آنے کے لئے کہو۔‘ یہ سُن کر مجھے احساس ہوا کہ مجھے اپنے وقت کو بہتر طور پر استعمال کرنا چاہئے!“— رفیق۔ *
آپ ایک دن میں کتنے زیادہ گھنٹے استعمال کرنا چاہیں گے؟ اِس اضافی وقت میں آپ کیا کریں گے؟
□ اپنا وقت دوستوں کے ساتھ گزاریں گے
□ سوئیں گے
□ پڑھیں گے
□ ورزش کریں گے یا پھر
□ دیگر کام کریں گے․․․․․
اگر ہمیں ایک دن میں زیادہ گھنٹے مل جائیں تو کیا ہی بات ہے! مگر افسوس ایسا ممکن نہیں ہے! پس آپ کیا کر سکتے ہیں؟ بہتیرے نوجوانوں نے اِس بات کو سمجھ لیا ہے کہ جب وہ وقت کو اچھی طرح استعمال کرتے ہیں تو اُن کے پاس اپنے ضروری کاموں کے لئے اضافی وقت نکل آتا ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی دیکھا ہے کہ وقت کو اپنے قابو میں رکھنے سے وہ سکول میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے، اپنے والدین کا اعتماد جیتنے اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔ آئیں دیکھیں کہ وقت کو دانشمندی سے استعمال کرنا آپ کے لئے کیسے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
چیلنج نمبر ۱: شیڈول ترتیب دینا
کیا چیز آپ کو ایسا کرنے سے روک سکتی ہے؟ چونکہ آپ ہر کام اپنی مرضی سے کرنا چاہتے ہیں اور یہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ آپ کی زندگی کا ہر لمحہ کسی شیڈول کا محتاج ہو اِس لئے شیڈول ترتیب دینے کا خیال ہی آپ کو اُلجھن میں ڈال سکتا ہے۔
ایسا کرنا کیوں ضروری ہے؟ بادشاہ سلیمان نے لکھا: ”محنتی کی تدبیریں یقیناً فراوانی کا باعث ہیں۔“ (امثال ۲۱:۵) اِس میں کوئی شک نہیں کہ سلیمان ایک مصروف شخص تھا۔ وہ نہ صرف ایک شوہر بلکہ ایک باپ اور بادشاہ بھی تھا۔ غالباً اُس وقت اُس کی عمر ۲۰ سال سے بھی کم تھی! لیکن بعدازاں اُس کی زندگی اَور بھی مصروف ہوگئی۔ اِسی طرح آجکل آپ بھی بہت مصروف ہیں۔ مگر عمر گزرنے کے ساتھساتھ شاید آپ اَور بھی زیادہ مصروف ہو جائیں۔ اِس لئے بہتر ہے کہ ابھی سے اپنی زندگی کو منظم بنائیں!
بعض نوجوان کیا کہتے ہیں؟ ”تقریباً چھ مہینے پہلے مَیں نے باقاعدگی سے اپنا شیڈول ترتیب دینا شروع کِیا۔ مَیں سکون سے کام کرنا چاہتا تھا اِس لئے مَیں نے سوچا کہ شیڈول بنانا اِس سلسلے میں میری مدد کرے گا۔“—طارق۔
”کاموں کی فہرست بنانا مجھے اپنے شیڈول کے مطابق چلنے میں مدد دیتا ہے۔ جب میرے پاس بہت زیادہ کام ہوتا ہے تو امی اور مَیں سب سے پہلے کاموں کو لکھ لیتے ہیں اور پھر یہ بھی کہ اِنہیں کرنے کے لئے ہم کیسے ایکدوسرے کی مدد کریں گی۔“—ثنا۔
کیا چیز آپ کی مدد کرے گی؟ ذرا اِس مثال پر غور کریں کہ آپ کسی سفر پر جا رہے ہیں۔ خاندان کا ہر فرد بےترتیبی سے اپنا سامان گاڑی میں پھینک دیتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ گاڑی میں سارا سامان رکھنے کے لئے جگہ کافی نہیں ہوگی۔ ایسی صورتحال میں آپ کیا کریں گے؟ سب سے پہلے تو آپ ساری چیزیں باہر نکالیں گے۔ اِس کے بعد آپ بڑے بیگ گاڑی میں رکھیں گے اور یوں چھوٹے بیگ رکھنے کے لئے خودبخود جگہ بن جائے گی۔
فلپیوں ۱:۱۰۔
آپ کی زندگی کے بارے میں بھی یہی ہے۔ اگر آپ اپنا وقت پہلے چھوٹےچھوٹے کاموں میں صرف کرتے ہیں تو زیادہ ضروری کام رہ جاتے ہیں۔ پس ضروری کاموں کو پہلے انجام دیں تو یقیناً آپ کے پاس چھوٹےموٹے کاموں کے لئے کافی وقت نکل آئے گا۔—آپ کو کون سے ضروری کام کرنے ہیں؟
․․․․․
اُن کاموں کو ترتیبوار لکھ لیں۔ اگر آپ ضروری کاموں کو پہلے نپٹا لیتے ہیں تو آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ معمولی کاموں کے لئے آپ کے پاس کافی زیادہ وقت ہوگا۔ لیکن یاد رکھیں کہ اگر آپ معمولی کاموں کو پہلے کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو آپ کے پاس ضروری کاموں کے لئے زیادہ وقت نہیں بچے گا۔
آپ کیا کر سکتے ہیں؟ ایک چھوٹی ڈائری لیں اور اُس میں اُن کاموں کو لکھ لیں جنہیں آپ پہلے ختم کرنا چاہتے ہیں۔ یا شاید اِن کاموں کو لکھنے کے لئے آپ نیچے دی گئی فہرست میں سے کوئی چیز استعمال کر سکتے ہیں۔
□ موبائل فون کا کیلنڈر
□ چھوٹی سی نوٹبک
□ کمپیوٹر کیلنڈر
□ ٹیبل کیلنڈر
چیلنج نمبر ۲: شیڈول کی پابندی کرنا
کیا چیز آپ کو ایسا کرنے سے روک سکتی ہے؟ سکول سے آنے کے بعد آپ کچھ دیر کے لئے آرام کرنا اور ٹیوی دیکھنا چاہتے ہیں لیکن عموماً آپ اِن کاموں میں زیادہ وقت صرف کر دیتے ہیں۔ یا ہو سکتا ہے کہ آپ نے پڑھنے کا منصوبہ بنایا ہو لیکن آپ کو فلم دیکھنے کے لئے موبائل فون پر ایک پیغام ملتا ہے۔ آپ فلم دیکھنے کے وقت کو تو نہیں بدل سکتے لہٰذا، آپ پڑھائی کو رات تک ملتوی کر دیتے ہیں۔ اِس کے علاوہ، آپ اپنے دل کو تسلی دینے کے لئے یہ بھی کہتے ہیں کہ’جب امتحان سر پر ہوں تو مَیں زیادہ اچھا پڑھ سکتا ہوں۔‘
ایسا کرنا کیوں ضروری ہے؟ اگر آپ اُس وقت پڑھائی کرتے ہیں جب آپ کا دماغ زیادہ چاکوچوبند ہے تو آپ اپنی کلاس میں بہتر کارکردگی دکھانے کے قابل ہوں گے۔ لیکن اگر آپ اپنے شیڈول کی پابندی نہیں کرتے تو آپ مزید دباؤ کا شکار ہو جائیں گے۔ مزیدبرآں، اگر آپ رات کو دیر تک اپنے ٹیسٹ کی تیاری کریں گے تو اگلی صبح آپ نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے تھکاوٹ محسوس کریں گے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ آپ دیر سے سکول پہنچیں۔—امثال ۶:۱۰، ۱۱۔
بعض نوجوان کیا کہتے ہیں؟ ”مجھے ٹیوی دیکھنا، گٹاِر بجانا اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا بہت اچھا لگتا ہے۔ یہ سب کام غلط نہیں ہیں لیکن بعضاوقات اِن کی وجہ سے بہت سے ضروری کام رہ جاتے ہیں اور آخر میں مجھے یہ کام جلدیجلدی کرنے پڑتے ہیں۔“—داؤد.
کیا چیز آپ کی مدد کرے گی؟ صرف اُن کاموں کا شیڈول نہ بنائیں جنہیں کرنا ضروری ہے بلکہ ایسے کاموں کو بھی اپنے شیڈول میں شامل کریں جو آپ کو اچھے لگتے ہیں۔ داؤد مزید کہتا ہے: ”جب مَیں یہ جانتا ہوں کہ میرے شیڈول میں وہ کام بھی شامل ہیں جو مجھے اچھے لگتے ہیں تو میرے لئے ضروری کاموں کو کرنا آسان ہو جاتا ہے۔“
ایک اَور تجویز: اگر آپ کسی ضروری کام کو کرنے کا منصوبہ بناتے اور اِس کے ساتھساتھ دیگر کام بھی انجام دیتے رہتے ہیں تو آپ کے لئے اپنے ترتیب دئے گئے شیڈول کی پابندی کرنا آسان ہو جائے گا۔ سولہ سالہ طارق جس کا پہلے ذکر کِیا گیا بیان کرتا ہے: ”مَیں کُلوقتی مُناد بننا چاہتا ہوں۔ اپنے اِس منصوبے کو ذہن میں رکھنے کی وجہ سے مجھے شیڈول کی پابندی کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اِس طرح مَیں نہ صرف اب بلکہ مستقبل میں بھی ایک مصروف زندگی گزارنے کی تیاری کر رہا ہوں۔“
آپ کیا کر سکتے ہیں؟ ایسے ایک یا دو عملی منصوبے کونسے ہیں جن پر آپ آئندہ چھ مہینوں میں کام کر سکتے ہیں؟
․․․․․
آئندہ دو سال میں آپ کس منصوبے پر کام کرنا چاہیں گے، اور ایسا کرنے کے لئے آپ کو ابھی سے کیا کرنے کی ضرورت ہے؟
․․․․․
چیلنج نمبر ۳: صافستھرا اور منظم رہنا
کیا چیز آپ کو ایسا کرنے سے روک سکتی ہے؟ شاید آپ کو معلوم نہیں کہ خود کو صافستھرا اور منظم رکھنے کا وقت کو بہتر طور پر استعمال کرنے سے کیا تعلق ہے۔ دراصل چیزوں کو بکھیرنا بہت آسان ہے لیکن اِنہیں سمیٹنا یا اپنے کمرے کو صاف کرنا اُتنا ہی مشکل۔ شاید آپ سوچیں کہ کمرے کو کل صاف کِیا جا سکتا ہے یاپھر یہ کہ ابھی اِس کی ضرورت نہیں ہے۔
ایسا کرنا کیوں ضروری ہے؟ اگر آپ نے تمام چیزوں کو صافستھرا اور ترتیب یا قرینے سے رکھا ہے تو کوئی چیز تلاش کرتے وقت آپ کا وقت بچ جائے گا۔ نیز آپ ذہنی طور پر بھی مطمئن ہوں گے۔—۱-کرنتھیوں ۱۴:۴۰۔
بعض نوجوان کیا کہتے ہیں؟ ”بعض اوقات جب مجھے اپنے کپڑوں کو سمیٹنے کے لئے وقت نہیں ملتا تو میری ضروری چیزیں بکھرے ہوئے کپڑوں کے نیچے گم ہو جاتی ہیں۔“—سارہ.
”مجھے ایک ہفتے سے اپنا بٹوا نہیں مل رہا تھا اور اِس وجہ سے مَیں بہت پریشان تھا۔ لیکن جب مَیں نے اپنے کمرے کی صفائی کی تو یہ مجھے مل گیا۔“—جاوید.
کیا چیز آپ کی مدد کرے گی؟ چیزوں کو جلدازجلد اُن کی جگہ پر رکھنے کی کوشش کریں۔ چیزوں کے بکھرنے سے پہلے ہی اُنہیں ترتیب سے رکھ لیں۔ یوں آپ کے لئے اپنی چیزوں کو نہ صرف صاف کرنا بلکہ اِنہیں تلاش کرنا بھی آسان ہو جائے گا۔
آپ کیا کر سکتے ہیں؟ صفائیستھرائی کو اپنی عادت بنائیں۔ چیزوں کو سلیقے سے رکھیں اور پھر دیکھیں کہ زندگی کتنی آسان ہو جائے گی۔
کیوں نہ اُن تجاویز پر ابھی سے عمل کرنا شروع کر دیں جو آپ کو اچھی لگی ہیں!
․․․․․
مَیں اِن تجاویز پر ․․․․․ ہفتے عمل کروں گا اور دیکھوں گا کہ یہ واقعی میرے لئے فائدہمند ہیں۔
عنوان ”نوجوانوں کا سوال“ کے مزید مضامین اِس ویب سائٹ پر مل سکتے ہیں: www.watchtower.org/ype
[فٹنوٹ]
^ پیراگراف 3 اِس مضمون میں نام بدل دئے گئے ہیں۔
ذرا سوچیں
▪ کوئی بھی کام اچھے طریقے سے کرنے کے لئے آپ کو کتنے گھنٹے سونے کی ضرورت ہے؟
▪ اپنے شیڈول کی پابندی کرنے کے لئے آپ کس سے مدد لے سکتے ہیں؟
▪ اگر آپ نے پہلے ہی سے شیڈول بنایا ہوا ہے تو آپ کو اُس میں کیا ردوبدل کرنے کی ضرورت ہے؟
[صفحہ ۲۸، ۲۹ پر بکس/تصویر]
ایک ہفتے میں ۸ سے ۱۸ برس کے نوجوان اپنا وقت کچھ اِس طرح گزارتے ہیں:
۱۷ گھنٹے
والدین کے ساتھ
۳۰ گھنٹے
سکول میں
۴۴ گھنٹے
ٹیوی دیکھنے، ویڈیو گیمز کھیلنے، موبائل فون پر پیغامات بھیجنے اور موسیقی سننے میں
میرا وقت کیسے گزرتا ہے؟
ذرا حساب کریں کہ ہر ہفتے آپ کتنے گھنٹے صرف کرتے ہیں
ٹیوی دیکھنے میں: ․․․․․
ویڈیو گیمز کھیلنے میں: ․․․․․
کمپیوٹر استعمال کرنے میں: ․․․․․
موسیقی سننے میں: ․․․․․
کل میزان: ․․․․․
وقت جو مَیں زیادہ اہم کاموں میں استعمال کر سکتا ہوں: ․․․․․
[صفحہ ۲۸ پر تصویر]
اگر آپ اپنا وقت پہلے چھوٹےچھوٹے کاموں میں صرف کرتے ہیں تو زیادہ ضروری کام رہ جاتے ہیں