مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

‏”‏بہرے لوگوں کے لئے مفید تعلیم“‏

‏”‏بہرے لوگوں کے لئے مفید تعلیم“‏

‏”‏بہرے لوگوں کے لئے مفید تعلیم“‏

یہ ایک مضمون کا عنوان تھا جو چیک ریپبلک کے ایک رسالے میں شائع ہوا تھا۔‏ یہ رسالہ بہرے لوگوں کے لئے نکالا جاتا ہے۔‏ اِس مضمون کے مصنف زدنیک سٹراکا نے اُن یہوواہ کے گواہوں کی تعریف کی جنہوں نے بہرے لوگوں کی مدد کرنے کے لئے اشاروں کی زبان سیکھی ہے۔‏

سٹراکا صاحب نے یہ مضمون کیوں لکھا؟‏ سن ۲۰۰۶ میں وہ شہر پراگ میں منعقد ہونے والے یہوواہ کے گواہوں کے صوبائی اجتماع پر گئے۔‏ اِس اجتماع میں تقریباً ۷۰ بہرے لوگ بھی شریک ہوئے جن کی خاطر پروگرام کا ترجمہ اشاروں کی زبان میں کِیا گیا۔‏ یہوواہ کے گواہ ہر سال دُنیابھر میں بڑےبڑے اجتماعات منعقد کرتے ہیں جن کے ذریعے وہ پاک صحیفوں کی تعلیم دیتے ہیں اور اپنے بھائی‌چارے کے بندھن کو مضبوط بناتے ہیں۔‏ ایسے موقعوں پر بہرے لوگوں کے لئے بھی بندوبست کئے جاتے ہیں۔‏ دُنیابھر میں ایک ہی سال کے دوران ۹۶ اجتماعات اشاروں کی زبان میں منعقد ہوئے اور ۹۵ دوسرے اجتماعات پر پروگرام کا ترجمہ اشاروں کی زبان میں کِیا گیا۔‏

جب سٹراکا صاحب نے یہ مضمون لکھا تو اُس وقت پراگ میں یہوواہ کے گواہ تقریباً ۳۰ بہرے لوگوں کو اشاروں کی زبان میں پاک صحیفوں کی تعلیم دے رہے تھے۔‏ اِس سے اِن لوگوں پر بڑا اچھا اثر پڑا ہے۔‏ اِس سلسلے میں ایک واقعے پر غور کریں۔‏

مارکیتھا نامی یہوواہ کی ایک گواہ ایک بہری عورت کو پاک صحیفوں کی تعلیم دینے کے لئے ہر ہفتے ۱۰۰ کلومیٹر (‏۶۰ میل)‏ کا سفر کرتی ہیں۔‏ اِس بہری عورت کا تعلق منگولیا سے ہے اور وہ منگولیا کی اشاروں کی زبان بولتی ہیں جو کہ چیک ریپبلک کی اشاروں کی زبان سے بہت فرق ہے۔‏ اِس کے باوجود مارکیتھا نے اُس عورت کو پاک صحیفوں کی تعلیم دینے کی پوری کوشش کی۔‏ آئیں دیکھیں کہ اُن کی کوششیں کیسے رنگ لائیں۔‏ وہ عورت حاملہ تھیں اور حمل گِرانے کے بارے میں سوچ رہی تھیں۔‏ لیکن پھر اُنہوں نے یہ ارادہ ترک کر دیا۔‏ جب مارکیتھا نے اُن سے پوچھا کہ ”‏آپ نے ایسا کیوں کِیا؟‏“‏ تو اُس عورت نے اشاروں کی زبان میں جواب دیا:‏ ”‏یہوواہ خدا ایسے لوگوں کو پسند نہیں کرتا جو حمل گِراتے ہیں۔‏“‏ مارکیتھا کہتی ہیں:‏ ”‏مَیں یہ دیکھ کر بہت خوش ہوئی کہ وہ سمجھ گئی تھیں کہ خدا کی نظر میں ماں کے پیٹ میں پلنے والے بچے کی زندگی بھی قیمتی ہے۔‏“‏ *

دُنیابھر میں بہت سے بہرے لوگ پاک صحیفوں کا مطالعہ کر رہے ہیں۔‏ اِس کے نتیجے میں وہ اپنی زندگی میں تبدیلیاں لاتے ہیں اور اُنہیں خدا کی قربت حاصل ہوتی ہے۔‏ یوں اُن کی زندگی زیادہ خوشگوار ہو جاتی ہے۔‏—‏یسعیاہ ۴۸:‏۱۷،‏ ۱۸‏۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 5 اسقاطِ‌حمل کے متعلق خدا کے نظریے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے جاگو!‏ جولائی-‏ستمبر ۲۰۰۹ کے صفحہ ۳-‏۹ کو دیکھیں۔‏

‏[‏صفحہ ۱۸،‏ ۱۹ پر بکس]‏

کیا آپ کو معلوم ہے کہ .‏ .‏ .‏

● دُنیابھر میں یہوواہ کے گواہوں کی ۱۲۰۰ ایسی کلیسیائیں ہیں جن میں تمام افراد اشاروں کی زبان بولتے ہیں۔‏

● یہوواہ کے گواہوں نے بہرے لوگوں کے لئے مزید پروگرام فراہم کرنے کے لئے ۵۹ اشاروں کی زبانوں میں ترجمہ کرنے کا انتظام کِیا ہے۔‏

● یہوواہ کے گواہوں نے مختلف موضوعات کے بارے میں ۴۳ اشاروں کی زبانوں میں ڈی‌وی‌ڈی جاری کئے ہیں۔‏ انٹرنیٹ پر اِس ویب‌سائٹ سے اشاروں کی زبان میں پروگرام ڈاؤن‌لوڈ کئے جا سکتے ہیں:‏ www.pr418.com

‏[‏صفحہ ۱۹ پر ڈائیگرام]‏

‏(‏تصویر کے لئے چھپے ہوئے صفحے کو دیکھیں)‏

www.pr418.com