مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

خاندان کے لئے

خاندان کے لئے

خاندان کے لئے

اِس تصویر میں اَور کیا کچھ ہونا چاہئے؟‏

پیدایش ۱۳:‏۵-‏۱۷ کو پڑھیں۔‏ پھر تصویر کو دھیان سے دیکھیں۔‏ اِس میں کونسی چیزیں نظر نہیں آ رہی ہیں جن کا آیات میں ذکر ہوا ہے؟‏ نیچے دی گئی لائنوں پر اپنے جواب لکھیں۔‏ پھر نقطے ملا کر تصویر کو مکمل کریں اور اِس میں رنگ بھریں۔‏

۱ ‏․․․․․‏

۲ ‏․․․․․‏

‏[‏ڈائیگرام]‏

‏(‏تصویر کے لئے چھپے ہوئے صفحے کو دیکھیں)‏

اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں

ابرہام اور لوط کے چرواہوں میں کس بات پر جھگڑا ہوا؟‏ حالانکہ ابرہام خاندان کے سربراہ تھے اور اُنہیں فیصلہ کرنے کا حق تھا لیکن اُنہوں نے صلح قائم رکھنے کے لئے کیا کِیا؟‏

اشارہ:‏ پیدایش ۱۳:‏۷-‏۹ کو پڑھیں۔‏

کیا ابرہام،‏ لوط سے ناراض تھے کیونکہ لوط نے اپنے لئے سب سے اچھا علاقہ چنا تھا؟‏

اشارہ:‏ پیدایش ۱۴:‏۱۲-‏۱۶ کو پڑھیں۔‏

چونکہ ابرہام صلح‌پسند تھے اِس لئے خدا نے اُنہیں کون‌سا انعام دیا؟‏

اشارہ:‏ پیدایش ۱۳:‏۱۴-‏۱۷ کو پڑھیں۔‏

آپ کیسے دکھا سکتے ہیں کہ آپ صلح‌پسند ہیں؟‏

اشارہ:‏ ۱-‏کرنتھیوں ۱۳:‏۴،‏ ۵؛‏ یعقوب ۳:‏۱۳-‏۱۸ کو پڑھیں۔‏

مل کر کریں:‏

آپ میں سے ایک کچھ بولے بغیر کسی ایسے شخص کا کردار ادا کرے جس کا ذکر اِس واقعے میں ہوا ہے۔‏ باقی یہ اندازہ لگائیں کہ یہ کون‌سا شخص ہے۔‏

اِن کارڈز کو جمع کریں

اِن حصوں کو کاٹ کر درمیان سے موڑ لیں۔‏

بائبل کارڈ ۳ روت

سوال

‏(‏الف)‏ روت کی اِس بات کو مکمل کریں:‏ ”‏تیرے لوگ .‏ .‏ .‏ “‏

‏(‏ب)‏ روت نے اُن لوگوں کے لئے اچھی مثال کیسے قائم کی جو بیماروں اور عمررسیدہ لوگوں کی دیکھ‌بھال کرتے ہیں؟‏

‏(‏ج)‏ جملے کو مکمل کریں:‏ روت نے ․․․․․ سے شادی کر لی اور اُن کی نسل میں سے ․․․․․ اور ․․․․․ پیدا ہوئے۔‏

‏[‏چارٹ]‏

۴۰۲۶ قبل‌ازمسیح ۱ عیسوی ۹۸ عیسوی

آدم کو بنایا گیا روت کا زمانہ بائبل کی آخری

۱۲۰۰ قبل‌ازمسیح‌کے لگ‌بھگ کتاب لکھی گئی

‏[‏نقشہ]‏

وہ موآب کو چھوڑ کر بیت‌لحم میں رہنے لگیں۔‏

موآب

بیت‌لحم

روت

معلومات:‏

روت کا تعلق ملک موآب سے تھا اور وہ بیوہ تھیں۔‏ وہ اپنی بوڑھی ساس نعومی کا سہارا بن گئیں۔‏ روت کو نعومی سے گہری محبت تھی اور وہ یہوواہ خدا کی عبادت بھی کرنا چاہتی تھیں۔‏ اِس لئے وہ اپنا وطن چھوڑ کر نعومی کے ساتھ بیت‌لحم میں رہنے لگیں۔‏ لوگوں نے نعومی سے کہا:‏ ”‏تیری بہو .‏ .‏ .‏ تیرے لئے سات بیٹوں سے بھی بڑھ کر ہے۔‏“‏—‏روت ۴:‏۱۴،‏ ۱۵‏۔‏

جواب

‏(‏الف)‏ ”‏ .‏ .‏ .‏ میرے لوگ اور تیرا خدا میرا خدا ہوگا۔‏“‏—‏روت ۱:‏۱۶‏۔‏

‏(‏ب)‏ روت دوسروں کے فائدہ کا خیال رکھتی تھیں اور بہت محنتی تھیں۔‏—‏روت ۲:‏۷،‏ ۱۰-‏۱۲،‏ ۱۷؛‏ ۳:‏۱۱‏۔‏

‏(‏ج)‏ بوعز؛‏ داؤد بادشاہ؛‏ یسوع مسیح۔‏—‏متی ۱:‏۵،‏ ۶،‏ ۱۶‏۔‏

بائبل کارڈ ۴ آستر

سوال

‏(‏الف)‏ آستر کس کی جگہ ملکہ بنیں؟‏

‏(‏ب)‏ پاک صحیفوں میں درج اِس بات کو مکمل کریں:‏ ”‏آؔستر اُن سب کی جن کی نگاہ اُس پر پڑی .‏ .‏ .‏ “‏

‏(‏ج)‏ جملے کو مکمل کریں:‏ آستر کا عبرانی نام ․․․․․ تھا اور اُن کا چچازاد بھائی ․․․․․ اُن کا سرپرست بنا۔‏

‏[‏چارٹ]‏

۴۰۲۶ قبل‌ازمسیح ۱ عیسوی ۹۸ عیسوی

آدم کو بنایا گیا آستر کا زمانہ بائبل کی آخری

۴۰۰ قبل‌ازمسیح کے لگ‌بھگ کتاب لکھی گئی

‏[‏نقشہ]‏

آستر مادی‌فارس کی سلطنت کے شہر سوسن میں رہتی تھیں۔‏

مادی

سوسن

فارس

آستر

معلومات:‏

آستر یتیم تھیں۔‏ وہ فارس کے بادشاہ اخسویرس کی ملکہ بن گئیں۔‏ جب دُشمنوں نے تمام یہودیوں کو قتل کرنے کی سازش کی تو آستر نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر بادشاہ کو اطلاع دی۔‏ (‏آستر ۴:‏۱۱،‏ ۱۵،‏ ۱۶‏)‏ حالانکہ آستر بہت حسین تھیں لیکن وہ اپنی جُرأت،‏ نرم‌مزاجی اور تابعداری کے لئے جانی جاتی تھیں۔‏—‏آستر ۲:‏۷؛‏ ۱-‏پطرس ۳:‏۱-‏۵‏۔‏

جواب

‏(‏الف)‏ وشتی۔‏—‏آستر ۱:‏۱۲؛‏ ۲:‏۱۶،‏ ۱۷‏۔‏

‏(‏ب)‏ ”‏ .‏ .‏ .‏ منظورِنظر ہوئی۔‏“‏—‏آستر ۲:‏۱۵‏۔‏

‏(‏ج)‏ ہدساہ؛‏ مردکی۔‏—‏آستر ۲:‏۷‏۔‏

بائبل کارڈ ۵ ابرہام

سوال

‏(‏الف)‏ جب اضحاق پیدا ہوئے تو ابرہام کی عمر کتنی تھی؟‏

‏(‏ب)‏ یہوواہ خدا نے ابرہام سے کونسا وعدہ کِیا؟‏

‏(‏ج)‏ جملے کو مکمل کریں:‏ اپنے پکے ایمان اور اچھے اعمال کی وجہ سے ابرہام ․․․․․ کہلائے۔‏

‏[‏چارٹ]‏

۴۰۲۶ قبل‌ازمسیح ۱ عیسوی ۹۸ عیسوی

آدم کو بنایا گیا ابرہام کا زمانہ بائبل کی آخری

۱۹۰۰ قبل‌ازمسیح کے لگ‌بھگ کتاب لکھی گئی

‏[‏نقشہ]‏

وہ شہر اُور کو چھوڑ کر ملک کنعان میں رہنے لگے۔‏

اُور

حاران

کنعان

‏[‏صفحہ ۳۱ پر تصویر کی عبارت]‏

معلومات:‏ وہ اُور نامی ایک امیر شہر میں رہتے تھے۔‏ وہ یہوواہ خدا کے حکم کے مطابق اِس شہر کو چھوڑ کر چلے گئے حالانکہ وہ نہیں جانتے تھے کہ وہ کہاں رہیں گے۔‏ (‏عبرانیوں ۱۱:‏۸-‏۱۰‏)‏ اُنہوں نے اپنے گھرانے کو تعلیم دی تاکہ ”‏وہ یہوواہ کی راہ میں قائم رہ کر عدل اور اِنصاف کریں۔‏“‏ (‏پیدایش ۱۸:‏۱۹‏)‏ خدا کے کلام میں کہا گیا ہے کہ ”‏وہ اُن سب کا باپ ٹھہرے جو .‏ .‏ .‏ ایمان لاتے ہیں۔‏“‏—‏رومیوں ۴:‏۱۱‏۔‏

جواب

‏(‏الف)‏ وہ ایک سو سال کے تھے۔‏—‏پیدایش ۲۱:‏۵‏۔‏

‏(‏ب)‏ ابرہام کی نسل کے وسیلے سے زمین کی سب قومیں برکت پائیں گی۔‏—‏پیدایش ۲۲:‏۱۶-‏۱۸‏۔‏

‏(‏ج)‏ ”‏خدا کا دوست۔‏“‏—‏یعقوب ۲:‏۲۱-‏۲۴‏۔‏

بائبل کارڈ ۶ ہابل

سوال

‏(‏الف)‏ ہابل کو کس نے قتل کِیا؟‏

‏(‏ب)‏ یہوواہ خدا نے ہابل اور اُن کے ہدیے کو کیسا خیال کِیا؟‏

‏(‏ج)‏ جملے کو مکمل کریں:‏ ہابل پیشے کے طور پر ․․․․․ تھے۔‏

‏[‏چارٹ]‏

۴۰۲۶ قبل‌ازمسیح ۱ عیسوی ۹۸ عیسوی

آدم کو بنایا گیا ہابل کا زمانہ بائبل کی آخری

۳۹۰۰ قبل‌ازمسیح کے لگ‌بھگ کتاب لکھی گئی

‏[‏نقشہ]‏

وہ باغِ‌عدن کے باہر رہتے تھے۔‏

باغِ‌عدن (‏؟‏)‏

سوال

معلومات:‏

وہ آدم اور حوا کے دوسرے بیٹے تھے۔‏ وہ تاریخ کے سب سے پہلے آدمی تھے جو خدا پر ایمان لائے۔‏ ہابل نے ایک ایسی قربانی پیش کی جو خدا کو منظور تھی۔‏ اِس طرح اُنہوں نے ظاہر کِیا کہ وہ خدا کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔‏ پاک صحیفوں میں ہابل کی کہی ہوئی باتیں تو لکھی نہیں ہیں لیکن اُنہوں نے اپنے کاموں اور اپنے ایمان سے ہمارے لئے بہت اچھی مثال قائم کی۔‏—‏پیدایش ۴:‏۱-‏۱۱؛‏ عبرانیوں ۱۱:‏۴‏۔‏

جواب

‏(‏الف)‏ اُن کے بھائی قائن نے۔‏—‏۱-‏یوحنا ۳:‏۱۱،‏ ۱۲‏۔‏

‏(‏ب)‏ خدا نے ”‏ہابلؔ کو اور اُس کے ہدیہ کو منظور کِیا۔‏“‏—‏پیدایش ۴:‏۴‏۔‏

‏(‏ج)‏ چرواہا۔‏—‏پیدایش ۴:‏۲‏۔‏

● جواب صفحہ ۱۷ پر ہیں۔‏

صفحہ ۲۹ کے جواب

۱.‏ گائے۔‏

۲.‏ بھیڑ۔‏