مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

عالمی اُفق

عالمی اُفق

ریاستہائے متحدہ امریکہ

کچھ پولیس والے مُجرموں کی گاڑیوں کا پیچھا کرنے کے لیے آج‌کل جدید ٹیکنالوجی اِستعمال کر رہے ہیں۔‏ اِس سے حادثے کا اِمکان کم ہو جاتا ہے۔‏ پولیس کی گاڑیوں کے آگے ایک ایسا آلہ لگایا جاتا ہے جو ایک ٹریکر کو مُجرم کی گاڑی پر مارتا ہے۔‏ یہ ٹریکر اُس گاڑی سے چپک جاتا ہے جس کی مدد سے پولیس اپنی گاڑی کو تیز بھگائے بغیر مُجرم کا پیچھا کر سکتی ہے۔‏

بھارت

بھارت میں جہیز لینے اور دینے پر پابندی ہے پھر بھی یہاں بہت سی عورتیں جہیز کی بھینٹ چڑھتی ہیں۔‏ ایک اندازے کے مطابق اوسطاً ہر گھنٹے میں ایک عورت جہیز سے جڑے ہوئے جھگڑوں میں ہلاک ہوتی ہے۔‏ سن 2012ء میں 8200 سے زیادہ عورتوں کو اِس لیے قتل کر دیا گیا کیونکہ اُن کے شوہروں اور سُسرالیوں کے خیال میں وہ بہت کم جہیز لائی تھیں۔‏

سوئٹزرلینڈ

تین پرندوں نے لگاتار پرواز کا ایک نیا ریکارڈ قائم کِیا۔‏ اِن پرندوں کا نام الپائن سویفٹ ہے اور یہ یورپ کے پہاڑوں میں بسیرا کرتے ہیں۔‏ تحقیق‌دانوں نے اِن پرندوں کو چھوٹے چھوٹے سینسر لگائے جن کے ذریعے اُنہیں پتہ چلا کہ افریقہ کی طرف ہجرت کرتے وقت یہ تین پرندے 200 سے زیادہ دن تک لگاتار اُڑتے رہے۔‏ اِس سے پہلے صرف سمندری جانوروں نے اِتنے عرصے تک لگاتار سفر کِیا ہے۔‏

صومالیہ

سمندری ڈاکوؤں نے اپریل 2005ء سے دسمبر 2012ء کے دوران صومالیہ کے ساحل سے 179 بحری جہاز اغوا کیے۔‏ عالمی بینک کے اندازے کے مطابق ڈاکوؤں نے 41 کروڑ 30 لاکھ (‏413 ملین)‏ امریکی ڈالر بطور تاوان حاصل کیے۔‏