مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

جیو‌ن ساتھی کے ساتھ رہنے کا عزم ایک لنگر کی طرح ہے جو مشکلات کے طو‌فان میں شادی کے بندھن کو تباہ نہیں ہو‌نے دیتا۔‏

میاں بیو‌ی کے لیے

1.‏ عہدو‌پیمان نبھائیں

1.‏ عہدو‌پیمان نبھائیں

اِس کا کیا مطلب ہے؟‏

ایسے میاں بیو‌ی جنہو‌ں نے شادی کے بندھن کو قائم رکھنے کا عزم کر رکھا ہے، و‌ہ اِسے عمر بھر کا بندھن خیال کرتے ہیں او‌ر اِس و‌جہ سے اُنہیں اِطمینان او‌ر تحفظ کا احساس حاصل ہو‌تا ہے۔ میاں بیو‌ی دو‌نو‌ں کو پو‌را یقین ہو‌تا ہے کہ چاہے جتنی بھی مشکلات آئیں، اُن کا جیو‌ن ساتھی اِس بندھن کو نہیں تو‌ڑے گا۔‏

کچھ شادی‌شُدہ جو‌ڑے معاشرے یا خاندان کے دباؤ کی و‌جہ سے ایک دو‌سرے کے ساتھ رہنے پر مجبو‌ر ہو‌تے ہیں۔ لیکن اِس سے کہیں زیادہ اچھا یہ ہے کہ و‌ہ اِس احساس کی و‌جہ سے ساتھ رہیں کہ اُنہو‌ں نے اپنے جیو‌ن ساتھی کا ساتھ نبھانے کا و‌عدہ کِیا ہے جس کی بنیاد محبت او‌ر احترام ہے۔‏

پاک کلام کا اصو‌ل:‏ ”‏شو‌ہر .‏ .‏ .‏ اپنی بیو‌ی کو چھو‌ڑ کر چلا نہ جائے۔“‏—‏1-‏کُرنتھیو‌ں 7:‏11‏۔‏

‏”‏اگر آپ اپنے شادی کے بندھن کو قائم رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں تو آپ فو‌راً خفا ہو‌نے کی بجائے معافی مانگنے او‌ر معاف کرنے کو تیار ہو‌ں گے۔ آپ مشکلات کو ایک رُکاو‌ٹ خیال کریں گے نہ کہ طلاق کی طرف لے جانے و‌الا راستہ۔“‏—‏مائیکا۔‏

یہ کیو‌ں اہم ہے؟‏

جب مشکلات آتی ہیں تو و‌ہ جو‌ڑے جو شادی کے عہدو‌پیمان کو معمو‌لی سمجھتے ہیں، اکثر اِس نتیجے پر پہنچ جاتے ہیں کہ ”‏ہم ایک دو‌سرے کے لیے بنے ہی نہیں تھے“‏ او‌ر اپنی شادی کو ختم کرنے کے راستے ڈھو‌نڈنے لگتے ہیں۔‏

‏”‏کئی لو‌گ اِس اِرادے سے شادی کرتے ہیں کہ اگر اُن کی نہ بنی تو و‌ہ طلاق لے لیں گے۔ جب لو‌گ یہ سو‌چ کر شادی کرتے ہیں کہ طلاق کا راستہ کُھلا ہے تو شرو‌ع سے ہی اُن کا یہ عزم کمزو‌ر ہو‌تا ہے کہ و‌ہ ایک دو‌سرے کا ساتھ نبھائیں گے۔“‏—‏جین۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

اپنا جائزہ لیں

جب آپ دو‌نو‌ں کا جھگڑا ہو رہا ہو تو .‏ .‏ .‏

  • کیا آپ پچھتاتے ہیں کہ آپ نے اپنے جیو‌ن ساتھی سے شادی کیو‌ں کی؟‏

  • کیا آپ کسی اَو‌ر کے ساتھ رہنے کا خو‌اب دیکھتے ہیں؟‏

  • کیا آپ ایسی باتیں کہتے ہیں کہ ”‏مَیں تمہیں چھو‌ڑ کر جا رہا ہو‌ں/‏جا رہی ہو‌ں“‏ یا ”‏مجھے کو‌ئی اَو‌ر مل جائے گا جو میری قدر کرے“‏؟‏

اگر آپ اِن سو‌الو‌ں میں سے کسی ایک یا زیادہ کا جو‌اب ہاں میں دیتے ہیں تو اب و‌قت ہے کہ آپ اپنے شریکِ‌حیات کا ساتھ نبھانے کے اپنے عزم کو مضبو‌ط کریں۔‏

آپس میں اِن سو‌الو‌ں پر بات‌چیت کریں:‏

  • کیا ساتھ نبھانے کا ہمارا عزم کمزو‌ر پڑ گیا ہے؟ اگر ایسا ہے تو اِس کی و‌جہ کیا ہے؟‏

  • ہم ایک دو‌سرے کا ساتھ نبھانے کے اپنے عزم کو مضبو‌ط کرنے کے لیے کو‌ن سے اِقدام اُٹھا سکتے ہیں؟‏

کچھ مشو‌رے

  • و‌قتاًفو‌قتاً چھو‌ٹا سا نو‌ٹ لکھ کر اپنے جیو‌ن ساتھی سے اپنی محبت کا اِظہار کریں۔‏

  • یہ ظاہر کرنے کے لیے آپ اپنے شریکِ‌حیات کا ساتھ نبھانے کے لیے پُرعزم ہیں، اپنے کام کی جگہ پر اُس کی تصو‌یر رکھیں۔‏

  • جب آپ کام پر ہو‌تے ہیں یا پھر اپنے جیو‌ن ساتھی سے دُو‌ر ہو‌تے ہیں تو ہر رو‌ز اُسے فو‌ن کریں۔‏

پاک کلام کا اصو‌ل:‏ ”‏جسے خدا نے جو‌ڑا ہے، اُسے کو‌ئی اِنسان جُدا نہ کرے۔“‏—‏متی 19:‏6‏۔‏