مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مزید معلومات

مشت زنی کی عادت پر قابو پائیں

مشت زنی کی عادت پر قابو پائیں

مشت‌زنی ایک ایسی گندی عادت ہے جس سے ایک شخص میں خودغرضی بڑھتی ہے اور اُس کی سوچ آلودہ ہو جاتی ہے۔‏ * یہوواہ خدا اِس عادت کو ناپسند کرتا ہے۔‏ جو شخص مشت‌زنی کرتا ہے،‏ اکثر اُس کے دل میں مخالف جنس کی قدر کم ہو جاتی ہے کیونکہ وہ اُنہیں محض جنسی تسکین حاصل کرنے کا ذریعہ خیال کرتا ہے۔‏ میاں‌بیوی جنسی عمل کے ذریعے ایک دوسرے کے لئے اپنی محبت ظاہر کرتے ہیں۔‏ لیکن مشت‌زنی کرنے والے شخص کے لئے جنسی عمل صرف فوری لذت اور تسکین حاصل کرنے کا ذریعہ ہوتا ہے۔‏ البتہ ایسی تسکین حاصل کرنے سے اُس شخص کی جنسی ہوس ختم نہیں ہوتی بلکہ وہ اپنے اعضا کو مُردہ کرنے کی بجائے ”‏حرامکاری اور ناپاکی اور شہوت اور بُری خواہش“‏ کو اپنے دل میں بڑھاتا ہے۔‏—‏کلسیوں ۳:‏۵‏۔‏

پولس رسول نے لکھا:‏ ”‏اَے عزیزو!‏ .‏ .‏ .‏ آؤ ہم اپنے آپ کو ہر طرح کی جسمانی اور روحانی آلودگی سے پاک کریں اور خدا کے خوف کے ساتھ پاکیزگی کو کمال تک پہنچائیں۔‏“‏ (‏۲-‏کرنتھیوں ۷:‏۱‏)‏ اگر آپ کو اِس ہدایت پر عمل کرنا مشکل لگتا ہے تو ہمت نہ ہاریں۔‏ یہوواہ خدا ”‏معاف کرنے کو تیار ہے“‏ اور آپ کی مدد کرنا چاہتا ہے۔‏ (‏زبور ۸۶:‏۵؛‏ لوقا ۱۱:‏۹-‏۱۳‏)‏ ہو سکتا ہے کہ اِس عادت پر قابو پانے کی کوشش کرنے کے باوجود آپ وقتاًفوقتاً پھر سے یہ کام کر بیٹھیں۔‏ لیکن آپ کا دل آپ کو ٹوکتا ہے اور آپ اپنی کوشش کو جاری رکھتے ہیں جسِ سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ واقعی اِس عادت کو چھوڑنا چاہتے ہیں۔‏ یاد رکھیں کہ ”‏خدا ہمارے دل سے بڑا ہے اور سب کچھ جانتا ہے۔‏“‏ (‏۱-‏یوحنا ۳:‏۲۰‏)‏ خدا ہمارے گُناہوں سے باخبر ہے لیکن اِس کے ساتھ‌ساتھ وہ اِس بات کو بھی خاطر میں لاتا ہے کہ ہمارے دل میں کیا ہے۔‏ اِس لئے جب ہم تہہ‌دل سے اپنی غلطیوں کی معافی مانگتے ہیں تو وہ ہم پر رحم کرتا ہے۔‏ جس طرح ایک بچہ مشکل میں پڑ کر اپنے باپ سے مدد مانگتا ہے اِسی طرح آپ بھی خدا سے بار بار مدد کی اِلتجا کر سکتے ہیں۔‏ یوں یہوواہ خدا آپ کے اندر پاک دل پیدا کرے گا۔‏ (‏زبور ۵۱:‏۱-‏۱۲،‏ ۱۷؛‏ یسعیاہ ۱:‏۱۸‏)‏ ظاہری بات ہے کہ آپ کو اپنی دُعاؤں کے مطابق عمل بھی کرنا ہوگا۔‏ مثال کے طور پر ہر قسم کے فحش مواد اور گندی تصویروں سے کنارہ کریں اور بُرے لوگوں سے رفاقت نہ رکھیں۔‏ *

ہو سکتا ہے کہ آپ کی کوششوں کے باوجود آپ مشت‌زنی کی عادت پر قابو نہ پا رہے ہوں۔‏ ایسی صورت میں اگر آپ کے والدین مسیحی ہیں تو اُن سے بات کریں یا پھر کسی ایسے پُختہ مسیحی سے مشورہ لیں جس پر آپ بھروسہ رکھتے ہیں۔‏ * —‏امثال ۱:‏۸،‏ ۹؛‏ ۱-‏تھسلنیکیوں ۵:‏۱۴؛‏ ططس ۲:‏۳-‏۵‏۔‏

^ پیراگراف 3 مشت‌زنی یا خودلذتی اُس عمل کو کہتے ہیں جب ایک شخص جنسی تسکین حاصل کرنے کی خاطر اپنے جنسی عضو کی چھیڑچھاڑ کرتا ہے۔‏

^ پیراگراف 4 انٹرنیٹ کے ذریعے گندی تصویروں کو دیکھنا آسان ہو گیا ہے۔‏ لہٰذا بہت سے گھرانوں میں کمپیوٹر کو ایسی جگہ پر رکھا جاتا ہے جہاں لوگوں کا آنا جانا رہتا ہے۔‏ اِس کے علاوہ کئی لوگ اپنے کمپیوٹر پر ایسے پروگرام ڈالتے ہیں جو نامناسب تصویروں اور مواد کو روکتے ہیں۔‏ لیکن یاد رکھیں کہ ایسے پروگراموں کے باوجود بھی اِس بات کا امکان ہے کہ آپ کو کمپیوٹر پر گندی تصویریں دکھائی دیں۔‏

^ پیراگراف 5 مشت‌زنی کی عادت پر قابو پانے کے لئے اِن مشوروں پر غور کریں:‏ اپنا دھیان اچھی باتوں پر لگائے رکھیں۔‏ (‏فلپیوں ۴:‏۸‏)‏ ایسی چیزوں کو دیکھنے سے باز آئیں جن سے آپ کے دل میں غلط جنسی خواہشات اُبھرنے لگیں۔‏ (‏زبور ۱۱۹:‏۳۷‏)‏ یہوواہ خدا سے ”‏حد سے زیادہ قدرت“‏ کی درخواست کریں۔‏ (‏۲-‏کرنتھیوں ۴:‏۷‏)‏ خدا کی خدمت میں مصروف رہیں۔‏—‏۱-‏کرنتھیوں ۱۵:‏۵۸‏۔‏