مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

گیت نمبر ۱۰

اَے خدا، مَیں حاضر ہو‌ں!‏

اَے خدا، مَیں حاضر ہو‌ں!‏

‏(‏یسعیاہ ۶:‏۸‏)‏

۱.‏ لو‌گ کرتے یاہ کا نام رسو‌ا

و‌ہ کہتے ظالم ہے خدا

سب احمق کہتے ہیں یہی

و‌جو‌د خدا کا ہے نہیں

تمجید کو‌ن رب کی کرے گا؟‏

تعریف کو‌ن اُس کی کرے گا؟‏

مَیں حاضر ہو‌ں مَیں جاؤ‌ں گا

تعریف مَیں اُس کی کرو‌ں گا

 

اعزاز کی بات ہے تیرا یہ کام

اَے خدا، مَیں جاؤ‌ں گا

۲.‏ خدا کو دیتے لو‌گ الزام

ترک کرتے اُس کے سب احکام

و‌ہ کرتے بُتو‌ں کو سجدہ

او‌ر مانتے قیصر کو خدا

آگاہی اُن کو کو‌ن دے گا؟‏

کو‌ن خاتمے کا بتائے گا؟‏

مَیں حاضر ہو‌ں مَیں جاؤ‌ں گا

آگاہ شریر کو کرو‌ں گا

 

اعزاز کی بات ہے تیرا یہ کام

اَے خدا، مَیں جاؤ‌ں گا

۳.‏ ہیں ہر طرف شریر انساں

خلو‌ص‌دل لو‌گ ہیں پریشاں

تلاش و‌ہ کرتے ہیں سچائی

دل سے و‌ہ چاہتے رہنمائی

تسلی اُن کو کو‌ن دے گا؟‏

کو‌ن خو‌ش خبری سنائے گا؟‏

مَیں حاضر ہو‌ں مَیں جاؤ‌ں گا

مَیں خو‌ش خبری سناؤ‌ں گا

 

اعزاز کی بات ہے تیرا یہ کام

اَے خدا، مَیں جاؤ‌ں گا

‏(‏زبو‌ر ۱۰:‏۴؛‏ حز ۹:‏۴ کو بھی دیکھیں۔)‏