گیت نمبر ۳۳
اُن سے نہ ڈرو!
(متی ۱۰:۲۸)
۱. میرے خادمو، خوف نہ کھاؤ، چاہے دُشمن کوئی بھی ہو
ثابت قدم تُم رہو، سب کو یہ خوش خبری دو
میرا بیٹا اب ہے بادشاہ، اُس نے فتح حاصل کی
جلد شیطان کو قید کر دے گا، تُم کو راحت ملے گی
تُم مت ڈرو میرے بندو ہوگی دُشمنوں کی مات
تُم ہو میری آنکھ کے تارے دوں گا مَیں تمہارا ساتھ
۲. چاہے دُشمن سازش کریں، چاہے دھمکی تُم کو دیں
وہ چاپلوسی سے کام لیں، یا بدنام تُم کو کریں
تُم نہ ڈرو اُن کے وار سے، مجھ پہ کرو اعتبار
مَیں بچاؤں گا اُن سب کو جو ہیں میرے وفادار
تُم مت ڈرو میرے بندو ہوگی دُشمنوں کی مات
تُم ہو میری آنکھ کے تارے دوں گا مَیں تمہارا ساتھ
۳. دُشمن تُم کو مار بھی ڈالے، مَیں نہ بھولوں گا تُم کو
زندہ کروں گا تُم کو، اَجر پھر دوں گا تُم کو
میرے بندو، نہ گھبراؤ، موت کو مَیں شکست دوں گا
ہاں، مَیں اپنے وفاداروں کی حفاظت کروں گا
تُم مت ڈرو میرے بندو ہوگی دُشمنوں کی مات
تُم ہو میری آنکھ کے تارے دوں گا مَیں تمہارا ساتھ
(است ۳۲:۱۰؛ نحم ۴:۱۴؛ زبور ۵۹:۱؛ ۸۳:۲، ۳ کو بھی دیکھیں۔)