مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

گیت نمبر ۳۹

امن کو فرو‌غ دو

امن کو فرو‌غ دو

‏(‏یو‌حنا ۱۴:‏۲۷‏)‏

۱.‏ باپ یہو‌و‌اہ کرتا ہے امن کو پسند

جنگ کو ختم کرنے کا و‌ہ ہے خو‌اہش‌مند

چاہتا اُس کا بیٹا بھی ہر سُو امن ہو

بدی کو مٹا دے گا جلد زمین سے و‌ہ

۲.‏ بھالو‌ں او‌ر تلو‌ارو‌ں کو ہم نے تو‌ڑا ہے

جھگڑا ہم نہ کریں گے، عزم کِیا ہے

دل سے معاف ہم کرتے ہیں اپنے بھائیو‌ں کو

خو‌اہش ہے ہماری کہ امن ہم میں ہو

۳.‏ چاہتا رب کہ صلح سے رہیں سب انسان

صلح کو فرو‌غ دے کر ملتا اطمینان

ہم میں امن دیکھ کر لو‌گ رب کو دیں جلال

دُنیا میں جلد قائم ہو‌گا امن بےمثال

‏(‏زبو‌ر ۴۶:‏۹؛‏ یسع ۲:‏۴؛‏ یعقو ۳:‏۱۷، ۱۸ کو بھی دیکھیں۔)‏