گیت نمبر ۴۳
آخر تک قائم رہو
(۱-کرنتھیوں ۱۶:۱۳)
۱. تُم ہمیشہ جاگتے رہو
آخر تک تُم قائم رہو
یسوع جیتے گا بالآخر
ہے ہمارا بادشاہ وہ
ہم مسیح کے حکم مانتے ہیں
اُس کا ساتھ دینے کی ٹھانتے ہیں
آگے بڑھو، ہمت تُم کرو
آخر تک مضبوط رہو
۲. تُم ہمیشہ چوکس رہو
پیروی یسوع کی کرو
راہ دکھاتا یسوع ہم کو
اُس کے نوکر کی سنو
تابع رہو تُم بزرگوں کے
فکر وہ تمہاری ہیں رکھتے
آگے بڑھو، ہمت تُم کرو
آخر تک مضبوط رہو
۳. تُم ہمیشہ یک دل رہو
لوگوں کو خوش خبری دو
چاہے دُشمن روکنا چاہیں
کبھی پیچھے نہ ہٹو
یہ اعلان تُم کرو جابجا
کہ خدا کا دن جلد آئے گا
آگے بڑھو، ہمت تُم کرو
آخر تک مضبوط رہو
(متی ۲۴:۱۳؛ عبر ۱۳:۷، ۱۷؛ ۱-پطر ۵:۸ کو بھی دیکھیں۔)