مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

تمام لوگوں کے لئے خدا کا پیغام کیا ہے؟‏

تمام لوگوں کے لئے خدا کا پیغام کیا ہے؟‏

خدا نے سب انسانوں کو ایک پیغام دیا ہے۔‏ یہ پیغام ہر تہذیب اور نسل سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لئے تسلی اور اُمید کا باعث ہے۔‏ اِس میں پائی جانے والی ہدایات روزمرّہ زندگی کو خوشگوار بنانے کے لئے فائدہ‌مند ثابت ہوئی ہیں۔‏ خدا کا یہ پیغام ایک ایسی کتاب میں درج ہے جو دُنیابھر میں دستیاب ہے۔‏ اِس کے باوجود کم ہی لوگ اِس پیغام سے واقف ہیں۔‏ چاہے آپ ایک مذہبی شخص ہوں یا نہیں،‏ یقیناً آپ بھی اِس اہم پیغام کے بارے میں جاننا چاہیں گے۔‏

جس کتاب میں خدا کا پیغام درج ہے اِسے پاک کلام،‏ کتابِ‌مقدس یا بائبل کہتے ہیں۔‏ دراصل یہ کتاب ۶۶ صحیفوں یا کتابوں کا مجموعہ ہے۔‏ سب سے پہلے صحیفے کا نام پیدایش ہے اور آخری صحیفے کا نام مکاشفہ ہے۔‏

خدا نے اپنا پیغام کس کے ذریعے لکھوایا؟‏ اُس نے اپنے پیغام کو ۴۰ آدمیوں کے ذریعے تقریباً ۶۰۰،‏۱ سال کے دوران درج کروایا۔‏ اِن آدمیوں نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کِیا کہ یہ پیغام اُن کی طرف سے تھا۔‏ اُن میں سے ایک نے لکھا کہ یہ تمام صحیفے ”‏خدا کے الہام سے“‏ ہیں۔‏ (‏۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱۶‏)‏ ایک اَور نے کہا:‏ ”‏[‏یہوواہ]‏ کی رُوح نے میری معرفت کلام کِیا اور اُس کا سخن [‏یعنی کلام]‏ میری زبان پر تھا۔‏“‏ (‏۲-‏سموئیل ۲۳:‏۲‏)‏ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بائبل کے لکھنے والوں نے اپنا پیغام نہیں بلکہ کائنات کے حاکمِ‌اعلیٰ یہوواہ خدا کے پیغام کو درج کِیا۔‏ اُنہوں نے اپنے صحیفوں میں ظاہر کِیا کہ خدا انسانوں کو اپنے قریب آنے کی دعوت دیتا ہے۔‏

پاک صحیفوں کے بارے میں یہ سمجھنا بہت اہم ہے کہ اِن سب میں ایک ہی موضوع کو نمایاں کِیا گیا ہے۔‏ اِن کا موضوع یہ ہے کہ خدا انسانوں پر حکمرانی کرنے کا حق رکھتا ہے اور وہ اپنی آسمانی بادشاہت کے ذریعے اِس بات کو ثابت کرے گا۔‏ یہ پاک صحیفوں کا مرکزی پیغام ہے۔‏ آگے جا کر آپ دیکھیں گے کہ یہ پیغام پیدایش سے لے کر مکاشفہ تک بائبل کے ہر حصے میں پایا جاتا ہے۔‏

آئیں دیکھیں کہ تمام انسانوں کے لئے خدا کا پیغام کیا ہے۔‏

^ پیراگراف 9 ہر صفحے کے نیچے جو لکیر دی گئی ہے،‏ اِس سے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ واقعات تاریخ کے کس دَور میں پیش آئے تھے۔‏