مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

حصہ 2

سچا خدا کون ہے؟‏

سچا خدا کون ہے؟‏

صرف ایک ہی سچا خدا ہے۔‏ اُس کا نام یہوواہ ہے۔‏ (‏زبور 83:‏18‏)‏ خدا روح ہے اِس لئے ہم اُسے دیکھ نہیں سکتے۔‏ وہ ہم سے محبت کرتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ ہم بھی اُس سے محبت کریں۔‏ وہ یہ بھی چاہتا ہے کہ ہم دوسرے لوگوں سے محبت کریں۔‏ (‏متی 22:‏35-‏40‏)‏ خدا سب سے بڑا ہے۔‏ اُس نے سب چیزوں کو بنایا ہے۔‏

خدا نے سب سے پہلے ایک فرشتے کو بنایا جو بعد میں یسوع مسیح کہلایا۔‏ یہوواہ خدا نے دوسرے فرشتوں کو بھی بنایا۔‏

یہوواہ خدا نے آسمان پر سب کچھ بنایا۔‏ خدا نے زمین پر بھی سب کچھ بنایا۔‏ مکاشفہ 4:‏11

یہوواہ خدا نے چاند،‏ ستارے،‏ زمین اور اِس پر سب چیزیں بنائیں۔‏—‏پیدایش 1:‏1‏۔‏

خدا نے پہلے انسان آدم کو زمین کی مٹی سے بنایا۔‏—‏پیدایش 2:‏7‏۔‏