حصہ 4
اُنہوں نے شیطان کی بات سنی—اِس کے بعد کیا ہوا؟
آدم اور حوا نے خدا کی بات نہیں مانی اِس لئے وہ مر گئے۔پیدایش 3:6، 23
حوا نے شیطان کی باتوں میں آ کر درخت کا پھل کھایا۔ پھر اُنہوں نے آدم کو یہ پھل دیا اور آدم نے بھی اِسے کھایا۔
آدم اور حوا نے خدا کی بات نہیں مانی۔ ایسا کرنے سے اُنہوں نے گُناہ کِیا۔ اِس لئے خدا نے اُن کو باغِعدن سے نکال دیا۔
آدم، حوا اور اُن کے بچوں کی زندگی بہت مشکل ہو گئی۔ وہ بوڑھے ہونے لگے اور آخرکار مر گئے۔ مرنے کے بعد اُن سے کوئی شے نکل کر زندہ نہیں رہی۔ اُن کا وجود بالکل ختم ہو گیا۔
پیدایش 3:19
مُردے خاک کی طرح ہیں۔ وہ بےجان ہیں۔ہم سب آدم کی اولاد ہیں اِس لئے ہم بھی مرتے ہیں۔ مُردے کچھ بھی نہیں کر سکتے۔ وہ نہ تو دیکھ سکتے ہیں اور نہ ہی سُن سکتے ہیں۔—واعظ 9:5، 10۔
یہوواہ خدا کی مرضی یہ نہیں ہے کہ انسان مریں۔ ایک ایسا وقت آنے والا ہے جب خدا مُردوں کو زندہ کرے گا۔ جو لوگ خدا کی بات سنیں گے، وہ ہمیشہ تک زندہ رہیں گے۔