مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

حصہ 5

نوح کے زمانے میں کس نے خدا کی بات سنی؟‏

نوح کے زمانے میں کس نے خدا کی بات سنی؟‏

نوح کے زمانے میں زیادہ‌تر لوگ بُرے تھے۔‏ پیدایش 6:‏5

آدم اور حوا کے بچے پیدا ہوئے اور زمین پر آبادی بڑھتی گئی۔‏ پھر کچھ فرشتے شیطان کے ساتھ مل گئے اور اُس کی طرح بُرے بن گئے۔‏

وہ فرشتے زمین پر آئے۔‏ اُنہوں نے انسانی جسم اپنا لئے تاکہ وہ عورتوں سے شادی کر سکیں۔‏ اِن عورتوں سے ایسے بچے پیدا ہوئے جو بہت طاقت‌ور تھے اور دوسروں پر ظلم کرتے تھے۔‏

زمین بُرے لوگوں سے بھر گئی۔‏ بائبل میں بتایا گیا ہے کہ زمین پر انسان کی بُرائی بہت بڑھ گئی اور لوگ ہر وقت بُرائی کا سوچتے تھے۔‏

نوح نے خدا کی بات مانی اور ایک کشتی بنائی۔‏ پیدایش 6:‏13،‏ 14،‏ 18،‏ 19،‏ 22

نوح نیک آدمی تھے۔‏ یہوواہ خدا نے اُن کو بتایا کہ ایک بڑا طوفان آئے گا اور سب بُرے لوگ اِس میں مر جائیں گے۔‏

خدا نے نوح کو حکم دیا کہ وہ ایک بڑی کشتی بنائیں اور اپنے گھر والوں کو اور ہر قسم کے جانوروں کو اِس میں لے جائیں۔‏

نوح نے لوگوں کو خبردار کِیا کہ طوفان آنے والا ہے۔‏ لیکن لوگوں نے اُن کی بات نہیں سنی۔‏ کچھ لوگوں نے اُن کا مذاق اُڑایا اور کچھ لوگ اُن سے نفرت کرنے لگے۔‏

جب کشتی بن گئی تو نوح جانوروں کو کشتی کے اندر لے گئے۔‏