مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

حصہ 6

ہم نوح کے طوفان سے کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟‏

ہم نوح کے طوفان سے کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟‏

خدا نے بُرے لوگوں کو ختم کر دیا لیکن نوح اور اُن کے گھر والوں کو بچا لیا۔‏ پیدایش 7:‏11،‏ 12،‏ 23

چالیس دن اور چالیس رات تک بارش ہوتی رہی۔‏ پوری زمین پانی میں ڈوب گئی۔‏ سب بُرے لوگ مر گئے۔‏

بُرے فرشتوں نے اپنے انسانی جسم چھوڑ دئے اور وہ آسمان پر واپس چلے گئے۔‏

جو لوگ کشتی میں تھے،‏ وہ زندہ رہے۔‏ سچ ہے کہ طوفان کے بہت سال بعد نوح اور اُن کے گھر والے مر گئے لیکن خدا اُن کو پھر سے زندہ کرے گا۔‏ تب اُن کو ہمیشہ تک زندہ رہنے کا موقع ملے گا۔‏

خدا پھر سے بُرے لوگوں کو ختم کرے گا اور نیک لوگوں کو بچا لے گا۔‏ متی 24:‏37-‏39

شیطان اور اُس کے فرشتے آج بھی لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں۔‏

نوح کے زمانے کے لوگوں کی طرح آج بھی بہت سے لوگ یہوواہ خدا کی بات نہیں سننا چاہتے ہیں۔‏ بہت جلد خدا بُرے لوگوں کو ختم کر دے گا۔‏ —‏2-‏پطرس 2:‏5،‏ 6‏۔‏

کئی لوگ نوح کی طرح ہیں۔‏ وہ خدا کی بات سنتے ہیں اور اِس پر عمل کرتے ہیں۔‏ یہ لوگ یہوواہ کے گواہ ہیں‏۔‏