مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

حصہ 8

یسوع مسیح کی موت سے آپ کو کیا فائدہ ہوگا؟‏

یسوع مسیح کی موت سے آپ کو کیا فائدہ ہوگا؟‏

یسوع مسیح نے اپنی جان دے دی تاکہ ہمیں ہمیشہ کی زندگی ملے۔‏ یوحنا 3:‏16

یسوع مسیح کی موت کے تین دن بعد کچھ عورتیں اُن کی قبر پر گئیں۔‏ لیکن قبر خالی تھی کیونکہ یہوواہ خدا نے یسوع مسیح کو زندہ کر دیا تھا۔‏

بعد میں یسوع مسیح اپنے شاگردوں کو دکھائی دئے۔‏

یہوواہ خدا نے یسوع مسیح کو انسانی جسم کے ساتھ زندہ نہیں کِیا بلکہ روحانی جسم کے ساتھ۔‏ وہ اپنے شاگردوں کی آنکھوں کے سامنے آسمان پر چلے گئے۔‏

خدا نے یسوع مسیح کو زندہ کِیا اور اُن کو آسمان پر بادشاہ بنایا۔‏ دانی‌ایل 7:‏13،‏ 14

یسوع مسیح نے اپنی جان قربان کر دی تاکہ انسان گُناہ اور موت سے چھٹکارا پا سکیں۔‏ (‏متی 20:‏28‏)‏ یوں یہوواہ خدا نے ہمیں ہمیشہ کی زندگی پانے کا موقع دیا۔‏

یہوواہ خدا نے یسوع مسیح کو زمین کا بادشاہ مقرر کِیا ہے۔‏ خدا نے ایک لاکھ 44 ہزار انسانوں کو بھی چنا ہے جو مرنے کے بعد آسمان پر زندہ کئے جاتے ہیں۔‏ یہ ایک لاکھ 44 ہزار لوگ یسوع مسیح کے ساتھ آسمان پر حکومت کریں گے۔‏ اِس حکومت کو خدا کی بادشاہت کہتے ہیں۔‏—‏مکاشفہ 14:‏1-‏3‏۔‏

خدا کی بادشاہت زمین پر فردوس قائم کرے گی۔‏ اُس وقت جنگ،‏ جُرم اور غربت ختم  ہو جائیں گے۔‏ کسی کو بھوکے پیٹ نہیں سونا پڑے گا۔‏ لوگ ہنسی‌خوشی رہیں گے۔‏—‏زبور 145:‏16‏۔‏