مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

حصہ 9

فردوس کب آئے گا؟‏

فردوس کب آئے گا؟‏

دُنیا کے حالات سے پتہ چلتا ہے کہ خدا کی بادشاہت آنے والی ہے۔‏ لوقا 21:‏10،‏ 11؛‏ 2-‏تیمتھیس 3:‏1-‏5

آج‌کل دُنیا میں بہت سی ایسی باتیں ہو رہی ہیں جن کے بارے میں بائبل میں پہلے سے بتایا گیا تھا۔‏ لوگ دولت سے پیار کرتے ہیں،‏ ماں‌باپ کا کہنا نہیں مانتے،‏ لڑائی‌جھگڑے کرتے ہیں اور عیاشی کرتے ہیں۔‏

بڑےبڑے زلزلے آتے ہیں،‏ جنگیں ہوتی ہیں،‏ بیماریاں پھیلتی ہیں اور جگہ‌جگہ خوراک کی کمی ہے۔‏ بائبل میں اِن سب باتوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔‏

یسوع مسیح نے یہ بھی کہا کہ خدا کی بادشاہت کی خوش‌خبری پوری دُنیا میں سنائی جائے گی۔‏—‏متی 24:‏14‏۔‏

خدا کی بادشاہت بُرائی کو ختم کر دے گی۔‏ 2-‏پطرس 3:‏13

یہوواہ خدا بہت جلد بُرے لوگوں کو ختم کر دے گا۔‏

شیطان اور اُس کے فرشتوں کو سزا دی جائے گی۔‏

جو لوگ خدا کی بات سنتے ہیں،‏ وہ زندہ رہیں گے۔‏ زمین فردوس بن جائے گی۔‏ لوگوں کو کسی طرح کا ڈر نہیں ہوگا۔‏ سب لوگ ایک دوسرے پر بھروسا کریں گے اور محبت سے رہیں گے۔‏