مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

خدا کی مرضی کیا ہے؟‏

خدا کی مرضی کیا ہے؟‏

خدا چاہتا ہے کہ پوری زمین ایک فردوس بن جائے اور زمین پر ہمیشہ تک امن اور سلامتی ہو۔‏

لیکن شاید آپ سوچیں کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے؟‏ خدا کے کلام بائبل میں بتایا گیا ہے کہ خدا کی بادشاہت زمین پر فردوس قائم کرے گی۔‏ خدا کی مرضی یہ ہے کہ سب لوگ اُس کی بادشاہت کے بارے میں سیکھیں اور جان جائیں کہ انسانوں کے لئے اُس کا مقصد کیا ہے۔‏—‏زبور 37:‏11،‏ 29؛‏ یسعیاہ 9:‏7‏۔‏

خدا چاہتا ہے کہ ہم خوش رہیں۔‏

جس طرح ایک باپ اپنے بچوں کا بھلا چاہتا ہے اِسی طرح ہمارا خالق چاہتا ہے کہ ہم ہمیشہ تک خوش رہیں۔‏ (‏یسعیاہ 48:‏17،‏ 18‏)‏ خدا نے اپنے کلام میں وعدہ کِیا ہے کہ ”‏جو خدا کی مرضی پر عمل کرتا ہے،‏ وہ ہمیشہ رہے گا۔‏“‏—‏1-‏یوحنا 2:‏17‏۔‏

خدا چاہتا ہے کہ ہم اُس کی رہنمائی پر چلیں۔‏

خدا کے کلام میں لکھا ہے کہ ہمارا خالق ہمیں ”‏اپنی راہیں“‏ بتاتا ہے تاکہ ”‏ہم اُس کے راستوں پر چلیں۔‏“‏ (‏یسعیاہ 2:‏2،‏ 3‏)‏ اُس نے اپنے نام کی ’‏ایک ایسی قوم چُنی‘‏ ہے جو سب لوگوں کو اُس کی مرضی کے بارے میں بتاتی ہے۔‏—‏اعمال 15:‏14‏۔‏

خدا چاہتا ہے کہ اُس کے سب بندوں میں اتحاد ہو۔‏

یہوواہ خدا کی عبادت لوگوں میں اختلافات نہیں ڈالتی بلکہ اُن کو متحد کرتی ہے اور اُن کے درمیان محبت کو فروغ دیتی ہے۔‏ (‏یوحنا 13:‏35‏)‏ آج‌کل کون لوگ آپس میں متحد ہو کر خدا کی عبادت کر رہے ہیں اور پوری دُنیا میں لوگوں کو خدا کی راہوں کے بارے میں سکھا رہے ہیں؟‏ اِس سوال کا جواب جاننے کے لئے اِس کتاب کو پڑھیں۔‏