مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

باب 1

یہوواہ کے گواہ کس قسم کے لوگ ہیں؟‏

یہوواہ کے گواہ کس قسم کے لوگ ہیں؟‏

ڈنمارک

تائیوان

وینزویلا

بھارت

کیا آپ یہوواہ کے گواہوں کو جانتے ہیں؟‏ ہم میں سے کچھ شاید آپ کے پڑوسی ہوں،‏ آپ کے ساتھ کام کرتے ہوں یا آپ کے ساتھ پڑھتے ہوں۔‏ یا پھر شاید ہم نے آپ کے ساتھ بائبل کے بارے میں بات‌چیت کی ہو۔‏ ہم کون ہیں؟‏ اور ہم لوگوں کو اپنے عقیدوں کے بارے میں کیوں بتاتے ہیں؟‏

ہم آپ جیسے لوگ ہیں۔‏ ہم سب طرح‌طرح کے پس‌منظروں سے تعلق رکھتے ہیں۔‏ ہم میں سے کچھ ایسے ہیں جو پہلے کسی اَور مذہب سے تعلق رکھتے تھے اور کچھ ایسے ہیں جو خدا کے وجود پر ایمان نہیں رکھتے تھے۔‏ لیکن جب ہم نے بائبل کا مطالعہ شروع کِیا تو ہم بائبل کی تعلیمات کو سمجھنے لگے۔‏ (‏اعمال 17:‏11‏)‏ ہم اِس نتیجے پر پہنچے کہ جو باتیں ہم سیکھ رہے ہیں،‏ وہ بالکل درست ہیں۔‏ اِس لئے ہم نے یہوواہ خدا کی عبادت کرنے کا فیصلہ کِیا۔‏

ہم خدا کے کلام پر عمل کرتے ہیں۔‏ دوسرے لوگوں کی طرح ہمیں بھی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور ہم میں بھی خامیاں ہیں۔‏ لیکن ہم خدا کے کلام کے اصولوں پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہماری زندگی زیادہ خوشگوار ہو گئی ہے۔‏ (‏زبور 128:‏1،‏ 2‏)‏ اِس لئے ہم دوسروں کو بھی وہ باتیں بتاتے ہیں جو ہم نے خدا کے کلام سے سیکھی ہیں۔‏

ہم خدا کے معیاروں کے مطابق زندگی گزارتے ہیں۔‏ خدا کے معیار اُس کے کلام بائبل میں پائے جاتے ہیں۔‏ ہم جانتے ہیں کہ اِن معیاروں پر چلنے میں ہماری بھلائی ہے۔‏ اِن پر عمل کرنے کی وجہ سے ہم دوسروں کا احترام کرتے ہیں،‏ ہم دیانت‌داری اور مہربانی جیسی خوبیاں ظاہر کرتے ہیں،‏ ہم اپنا چال‌چلن درست رکھتے ہیں،‏ ہماری گھریلو زندگی خوشگوار رہتی ہے اور ہم معاشرے کے اچھے شہریوں کے طور پر جانے جاتے ہیں۔‏ ہمیں پورا یقین ہے کہ ”‏خدا تعصب نہیں کرتا“‏ اِس لئے ہم کسی سے تعصب نہیں برتتے۔‏ چاہے ہم دُنیا میں کہیں بھی رہتے ہوں،‏ ہمارے عقیدے ایک جیسے ہیں۔‏ حالانکہ ہم عام سے لوگ ہیں لیکن ہمارا بھائی‌چارہ واقعی بےمثال ہے۔‏—‏اعمال 4:‏13؛‏ 10:‏34،‏ 35‏۔‏

  • یہوواہ کے گواہ کس لحاظ سے دوسرے لوگوں کی طرح ہیں؟‏

  • یہوواہ کے گواہوں نے بائبل کا مطالعہ کرنے سے کون‌سے معیار اپنائے ہیں؟‏