مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

باب 6

ہمیں آپس میں میل‌جول رکھنے سے کون‌سے فائدے ہوتے ہیں؟‏

ہمیں آپس میں میل‌جول رکھنے سے کون‌سے فائدے ہوتے ہیں؟‏

مڈاگاسکر

ناروے

لبنان

اٹلی

کچھ علاقوں میں یہوواہ کے گواہوں کو اجلاسوں پر جانے کے لئے گھنے جنگلوں سے گزرنا پڑتا ہے یا پھر شدید موسم کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔‏ چاہے ہم کہیں بھی رہتے ہوں،‏ ہمیں زندگی میں مشکلات کا سامنا ہے اور ہم دن بھر کام کرنے کے بعد تھک جاتے ہیں۔‏ اِس کے باوجود ہم باقاعدگی سے اپنی کلیسیا کے ساتھ جمع ہوتے ہیں۔‏ ہم اپنے مسیحی بہن‌بھائیوں کے ساتھ جمع ہونے کو اِتنا اہم کیوں خیال کرتے ہیں؟‏

ہمیں مشکلات سے نپٹنے میں مدد ملتی ہے۔‏ پولس رسول نے کلیسیا کے افراد کو یہ ہدایت دی کہ وہ ”‏ایک دوسرے کے بارے میں سوچتے رہیں۔‏“‏ (‏عبرانیوں 10:‏24‏)‏ ہم ایک دوسرے کا لحاظ اُسی صورت میں رکھ سکتے ہیں اگر ہم اُن کو اچھی طرح سے جانتے ہیں۔‏ لہٰذا پولس رسول یہ کہہ رہے تھے کہ ہمیں ایک دوسرے میں دلچسپی لینی چاہئے۔‏ جب ہم کلیسیا کے دوسرے افراد کو جاننے لگتے ہیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ وہ بہت سی ایسی مشکلات سے نپٹتے ہیں جن کا ہمیں سامنا ہے۔‏ اُن کی مدد سے ہم بھی اِن مشکلات سے نپٹ سکتے ہیں۔‏

ہمیں اچھے دوست ملتے ہیں۔‏ کلیسیا کے افراد صرف ہماری جان پہچان کے لوگ نہیں بلکہ ہمارے قریبی دوست ہیں۔‏ ہم اجلاسوں کے علاوہ بھی ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے ہیں اور مل کر تفریح بھی کرتے ہیں۔‏ اِس میل‌جول کا ہم پر کیا اثر ہوتا ہے؟‏ ہم ایک دوسرے کی زیادہ قدر کرنے لگتے ہیں،‏ ہمارے دل میں ایک دوسرے کے لئے محبت بڑھتی ہے اور آپس میں ہماری دوستی گہری ہو جاتی ہے۔‏ اِس لئے جب کلیسیا کا کوئی فرد مشکل میں ہوتا ہے تو ہم فوراً اُس کی مدد کرتے ہیں۔‏ (‏امثال 17:‏17‏)‏ ہم کلیسیا کے تمام افراد سے میل‌جول رکھتے ہیں اور یوں ظاہر کرتے ہیں کہ ہم ”‏ایک دوسرے کا خیال“‏ رکھتے ہیں۔‏—‏1-‏کرنتھیوں 12:‏25،‏ 26‏۔‏

ہم آپ کی بھی حوصلہ‌افزائی کرتے ہیں کہ ایسے لوگوں سے دوستی کریں جو خدا کی مرضی پر چلتے ہیں۔‏ ایسے دوست آپ کو یہوواہ کے گواہوں کی کلیسیا میں ملیں گے۔‏ آئیں،‏ ہمارے ساتھ میل‌جول رکھیں اور کسی بھی چیز کو اِس سلسلے میں رُکاوٹ نہ بننے دیں۔‏

  • اجلاسوں پر کلیسیا کے افراد کے ساتھ جمع ہونا ہمارے لئے فائدہ‌مند کیوں ہے؟‏

  • آپ کب ہمارے اجلاس پر آنا چاہیں گے اور ہماری کلیسیا سے ملنا چاہیں گے؟‏