مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

باب 7

ہمارے اجلاسوں پر کیا ہوتا ہے؟‏

ہمارے اجلاسوں پر کیا ہوتا ہے؟‏

نیو زی‌لینڈ

جاپان

یوگنڈا

لیتھوانیا

پہلی صدی عیسوی میں جب مسیحی جمع ہوتے تھے تو وہ گیت گاتے تھے،‏ دُعا کرتے تھے،‏ پاک صحیفوں کو پڑھتے تھے اور اُن پر بات کرتے تھے۔‏ لیکن وہ کوئی مذہبی رسمیں ادا نہیں کرتے تھے۔‏ (‏1-‏کرنتھیوں 14:‏26‏)‏ ہمارے اجلاس بھی کچھ اِسی طرح سے ہوتے ہیں۔‏

ہمیں خدا کے کلام سے تعلیم دی جاتی ہے۔‏ عموماً ہفتے یا اتوار کو ہر کلیسیا میں خدا کے کلام پر مبنی تقریر ہوتی ہے۔‏ یہ تقریر 30 منٹ کی ہوتی ہے اور اِس میں بتایا جاتا ہے کہ ہم اِس جدید زمانے میں خدا کے کلام کی ہدایت پر کیسے عمل کر سکتے ہیں۔‏ جن آیتوں کا ذکر کِیا جاتا ہے،‏ ہم اِن کو اپنی بائبل میں کھول کر دیکھتے ہیں۔‏ تقریر کے بعد ایک گھنٹے کے لئے رسالہ ”‏مینارِنگہبانی“‏ کا مطالعہ کِیا جاتا ہے۔‏ اِس رسالے کے ایک مضمون پر سوال اور جواب کی شکل میں بات کی جاتی ہے اور سب اِس میں حصہ لے سکتے ہیں۔‏ اِس مطالعے کے ذریعے ہم دیکھتے ہیں کہ ہم خدا کی مرضی پر کیسے چل سکتے ہیں۔‏ دُنیابھر میں ہماری ایک لاکھ 10 ہزار سے زیادہ کلیسیائیں ہیں اور ہر کلیسیا میں مینارِنگہبانی کے اُسی مضمون کا مطالعہ ہوتا ہے جس کا باقی کلیسیاؤں میں ہوتا ہے۔‏

ہمیں دوسروں کو تعلیم دینے کی تربیت دی جاتی ہے‏۔‏ ہم ہفتے میں ایک اَور دن بھی جمع ہوتے ہیں۔‏ یہ اجلاس عموماً شام کو ہوتا ہے اور تین حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔‏ اِس اجلاس کا نام مسیحی زندگی اور خدمت ہے۔‏ اِس اجلاس کا مواد مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ سے لیا جاتا ہے جو ہر مہینے شائع ہوتا ہے۔‏ اِس اجلاس کے پہلے حصے کا نام ”‏پاک کلام سے سنہری باتیں“‏ ہے جس میں بائبل کے ایک ایسے حصے پر غور کِیا جاتا ہے جسے کلیسیا کے سب افراد نے پہلے ہی سے پڑھا ہوتا ہے۔‏ اجلاس کے دوسرے حصے کا نام ”‏شاگرد بنانے کی تربیت“‏ ہے جس میں منظروں میں دکھایا جاتا ہے کہ ہم دوسروں کو پاک صحیفوں کی تعلیم کیسے دے سکتے ہیں۔‏ اِس حصے میں ہمیں پڑھنے اور تعلیم دینے کی صلاحیت میں بہتری لانے کے لئے مشورے بھی دئے جاتے ہیں۔‏ (‏1-‏تیمتھیس 4:‏13‏)‏ اجلاس کے آخری حصے کا نام ”‏مسیحیوں کے طور پر زندگی“‏ ہے جس میں ہم سیکھتے ہیں کہ ہم روزمرہ زندگی میں بائبل کے اصولوں پر کیسے عمل کر سکتے ہیں۔‏ اِس حصے میں سوال اور جواب کی صورت میں بات‌چیت بھی ہوتی ہے جس کے ذریعے بائبل کے بارے میں ہمارا علم بڑھتا ہے۔‏

جب آپ ہمارے اجلاسوں پر آئیں گے تو آپ اِس بات سے متاثر ہوں گے کہ وہاں خدا کے کلام سے کتنی اچھی تعلیم دی جاتی ہے۔‏—‏یسعیاہ 54:‏13‏۔‏

  • یہوواہ کے گواہوں کے اجلاسوں پر آپ کون‌سی باتیں سیکھ سکتے ہیں؟‏

  • آپ ہمارے کس اجلاس پر آنا چاہتے ہیں؟‏