مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

باب 10

خاندانی عبادت کیا ہے؟‏

خاندانی عبادت کیا ہے؟‏

جنوبی کوریا

برازیل

آسٹریلیا

گنی

قدیم زمانے سے خدا کی مرضی ہے کہ گھر والے مل کر اُس کے کلام پر غور کریں اور یوں اُس کے اور ایک دوسرے کے زیادہ قریب ہو جائیں۔‏ (‏استثنا 6:‏6،‏ 7‏)‏ اِس لئے یہوواہ کے گواہ ہر ہفتے خاندانی عبادت کے لئے ایک وقت مقرر کرتے ہیں۔‏ اِس دوران گھر والے مل کر بےتکلفی سے ایسے موضوعات پر بات‌چیت کرتے ہیں جو اُن سب کے لئے فائدہ‌مند ہوتے ہیں۔‏ اگر آپ اکیلے رہتے ہیں تو آپ اِس وقت کو بائبل کے کسی موضوع پر تحقیق کرنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔‏

خاندانی عبادت خدا کے زیادہ قریب ہونے کا موقع ہے۔‏ بائبل میں لکھا ہے:‏ ”‏خدا کے قریب جائیں تو وہ آپ کے قریب آئے گا۔‏“‏ (‏یعقوب 4:‏8‏)‏ جب ہم پاک کلام سے خدا کی صفتوں اور اُس کے کاموں کے بارے میں سیکھتے ہیں تو ہم یہوواہ خدا کو بہتر طور پر جاننے لگتے ہیں۔‏ اِس لئے شاید آپ خاندانی عبادت کے شروع میں بائبل کے کچھ باب پڑھ سکتے ہیں،‏ مثلاً وہ باب جن پر اُس ہفتے مسیحی زندگی اور خدمت والے اِجلاس میں غور کِیا جائے گا۔‏ گھر کا ہر فرد باری‌باری کچھ آیتیں پڑھ سکتا ہے اور پھر سب مل کر اِس بات پر غور کر سکتے ہیں کہ اُنہوں نے کیا سیکھا ہے۔‏

خاندانی عبادت اپنے گھر والوں کے زیادہ قریب ہونے کا موقع ہے۔‏ جب گھر والے مل کر خاندانی عبادت کرتے ہیں تو اُن کا آپس کا بندھن مضبوط ہوتا ہے۔‏ یہ ایک ایسا موقع ہونا چاہئے جس کے لئے سب شوق سے جمع ہوں اور جس سے سب لطف اُٹھائیں۔‏ بچوں کی عمر کے مطابق والدین ایسے موضوعات کا انتخاب کر سکتے ہیں جو بچوں کے لئے فائدہ‌مند ہوں۔‏ شاید وہ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کے رسالوں میں سے یا ہماری ویب‌سائٹ jw.org پر کچھ مضامین پر غور کر سکتے ہیں۔‏ اگر بچوں کو سکول میں کسی مسئلے کا سامنا ہو تو اِس پر بھی بات کی جا سکتی ہے۔‏ آپ جےڈبلیو براڈکاسٹنگ (‎tv.pr418.com‎) پر کوئی پروگرام دیکھ سکتے ہیں اور پھر اِس پر بات کر سکتے ہیں۔‏ آپ اُن گیتوں کی مشق بھی کر سکتے ہیں جو اجلاسوں پر گائے جاتے ہیں۔‏ خاندانی عبادت کے بعد چائے شائے کا اِنتظام بھی کِیا جا سکتا ہے۔‏

اگر سب گھر والے ہر ہفتے مل کر پاک کلام کا مطالعہ کرتے ہیں تو اُن کو بڑی خوشی ملتی ہے اور وہ بہت سے فائدے حاصل کرتے ہیں۔‏—‏زبور 1:‏1-‏3‏۔‏

  • ہم خاندانی عبادت کے لئے ایک وقت کیوں مقرر کرتے ہیں؟‏

  • والدین کیا کر سکتے ہیں تاکہ سب گھر والے خاندانی عبادت سے لطف اُٹھائیں؟‏