مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

باب 13

پہل‌کار کیا کرتے ہیں؟‏

پہل‌کار کیا کرتے ہیں؟‏

کینیڈا

مُنادی

دوسروں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ

بائبل کا ذاتی مطالعہ

پہل‌کار اُس شخص کو کہتے ہیں جو کسی کام میں پہل کرتا ہے یا دوسروں کے لئے راستہ کھولتا ہے۔‏ اِس لحاظ سے یسوع مسیح بھی ایک پہل‌کار تھے کیونکہ اُنہوں نے زمین پر ایک اہم کام کا آغاز کِیا اور انسانوں کے لئے نجات کی راہ کھول دی۔‏ (‏متی 20:‏28‏)‏ آج یسوع مسیح کے پیروکار اُن کی مثال پر عمل کرتے ہیں اور ’‏شاگرد بنانے‘‏ کے کام میں بھرپور حصہ لیتے ہیں۔‏ (‏متی 28:‏19،‏ 20‏)‏ اُن میں سے کچھ تو پہل‌کاروں کے طور پر خدمت کرتے ہیں۔‏

پہل‌کار کُل‌وقتی طور پر مُنادی کرتے ہیں۔‏ سب یہوواہ کے گواہ مبشر یعنی بشارت دینے والے ہیں۔‏ لیکن اُن میں سے کچھ پہل‌کار کے طور پر خدمت کرتے ہیں یعنی ہر مہینے 70 گھنٹے خوشخبری کی مُنادی کرنے میں صرف کرتے ہیں۔‏ کئی پہل‌کار اِس خدمت کو انجام دینے کی خاطر ایسی ملازمت یا کاروبار کرتے ہیں جس میں اُنہیں زیادہ گھنٹے نہ لگانے پڑیں۔‏ بعض مبشروں کو خصوصی پہل‌کار کے طور پر خدمت انجام دینے کے لئے مقرر کِیا جاتا ہے۔‏ اُنہیں ایسے علاقوں میں بھیجا جاتا ہے جہاں بادشاہت کی مُنادی کرنے والوں کی زیادہ ضرورت ہے۔‏ خصوصی پہل‌کار مہینے میں 130 یا اِس سے زیادہ گھنٹے مُنادی کے کام میں صرف کرتے ہیں۔‏ یہ سب پہل‌کار سادہ زندگی گزارتے ہیں اور اِس بات پر بھروسا رکھتے ہیں کہ یہوواہ خدا اُن کی ضروریات کو پورا کرے گا۔‏ (‏متی 6:‏31-‏33؛‏ 1-‏تیمتھیس 6:‏6-‏8‏)‏ ایسے مبشر جو پہل‌کار یا خصوصی پہل‌کار کے طور پر خدمت نہیں کرتے،‏ وہ مددگار پہل‌کار کے طور پر خدمت کر سکتے ہیں۔‏ مددگار پہل‌کار مہینے میں 30 یا 50 گھنٹے مُنادی کے کام میں صرف کرتے ہیں۔‏

پہل‌کار محبت کی بِنا پر یہوواہ خدا اور لوگوں کی خدمت کرتے ہیں۔‏ یسوع مسیح کی طرح ہمیں بھی اُن لوگوں پر ترس آتا ہے جو خدا کے بارے میں سچائی نہیں جانتے۔‏ (‏مرقس 6:‏34‏)‏ لیکن جب ہم اُنہیں خدا کے کلام کی تعلیم دیتے ہیں تو اُنہیں اب بھی فائدہ ہوتا ہے اور ایک روشن مستقبل کی اُمید بھی ملتی ہے۔‏ پہل‌کار اِس لئے اپنا وقت اور توانائی دوسروں کو تعلیم دینے میں صرف کرتے ہیں کیونکہ وہ لوگوں سے محبت کرتے ہیں۔‏ (‏متی 22:‏39؛‏ 1-‏تھسلنیکیوں 2:‏8‏)‏ اِس کام سے پہل‌کاروں کو خود بھی بڑا فائدہ ہوتا ہے کیونکہ اُن کا ایمان مضبوط ہو جاتا ہے،‏ وہ خدا کے زیادہ قریب ہو جاتے ہیں اور اُنہیں بڑی خوشی ملتی ہے۔‏—‏اعمال 20:‏35‏۔‏

  • پہل‌کار کیا کرتے ہیں؟‏

  • پہل‌کار کُل‌وقتی طور پر مُنادی کیوں کرتے ہیں؟‏