مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

باب 14

پہل‌کاروں کو تربیت حاصل کرنے کے کون‌سے موقعے دئے جاتے ہیں؟‏

پہل‌کاروں کو تربیت حاصل کرنے کے کون‌سے موقعے دئے جاتے ہیں؟‏

ریاستہائے متحدہ امریکہ

گلئیڈ سکول،‏ نیو یارک

پانامہ

یہوواہ کے گواہ خوشخبری سنانے کے سلسلے میں کافی عرصے سے تربیت فراہم کر رہے ہیں۔‏ جو لوگ کُل‌وقتی طور پر خوشخبری سناتے ہیں،‏ اُن کو خاص تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ ”‏اچھی طرح سے خدا کی خدمت انجام“‏ دے سکیں۔‏—‏2-‏تیمتھیس 4:‏5‏۔‏

پہل‌کاروں کے لئے سکول۔‏ ایسے مبشر جو ایک سال سے پہل‌کار کے طور پر خدمت کر رہے ہیں،‏ اُنہیں چھ دن کے لئے تربیت دی جاتی ہے۔‏ یہ کورس ایک مقامی عبادت‌گاہ میں کرایا جاتا ہے۔‏ اِس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ پہل‌کار یہوواہ خدا کے زیادہ قریب ہو جائیں،‏ خوشخبری سنانے کے کام میں اپنی مہارت کو بڑھائیں اور جوش سے اِس کام کو جاری رکھیں۔‏

بادشاہت کے مُنادوں کے لئے سکول۔‏ یہ کورس دو مہینے کا ہوتا ہے۔‏ اِس میں ایسے تجربہ‌کار پہل‌کاروں کو تربیت دی جاتی ہے جو خوشخبری سنانے کی خاطر کسی بھی علاقے میں جانے کو تیار ہوتے ہیں۔‏ وہ یسعیاہ نبی جیسا جذبہ ظاہر کرتے ہیں جنہوں نے خدا سے کہا تھا:‏ ”‏مَیں حاضر ہوں مجھے بھیج۔‏“‏ یوں وہ یسوع مسیح کی مثال پر عمل کرتے ہیں جو خوشخبری سنانے کی خاطر کوئی بھی قربانی دینے کو تیار تھے۔‏ (‏یسعیاہ 6:‏8؛‏ یوحنا 7:‏29‏)‏ کسی دوسری جگہ منتقل ہونے کی وجہ سے اِن مبشروں کو نئے ماحول،‏ نئی ثقافت،‏ نئی آب‌وہوا اور نئے کھانوں کا عادی ہونا پڑتا ہے۔‏ اِس کے علاوہ اکثر اُنہیں ایک نئی زبان سیکھنی پڑتی ہے۔‏ اِس سکول کے ذریعے 23 سے 65 سال کے شادی‌شُدہ اور غیرشادی‌شُدہ بہن‌بھائیوں کو تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ ایسی خوبیاں اور مہارتیں پیدا کریں جن کے ذریعے وہ یہوواہ خدا اور اُس کی تنظیم کے اَور کام آ سکیں۔‏

واچ‌ٹاور بائبل سکول آف گلئیڈ۔‏ عبرانی زبان میں لفظ گلئیڈ کا مطلب گواہی کا ڈھیر ہے۔‏ سن 1943ء سے 8000 سے زیادہ مشنریوں نے گلئیڈ سکول سے تربیت حاصل کی ہے اور اُنہیں مختلف ملکوں میں بھیجا گیا ہے تاکہ وہ ”‏زمین کی اِنتہا تک“‏ خدا کا پیغام سنائیں۔‏ (‏اعمال 1:‏8‏)‏ جب ملک پیرو میں پہلی بار مشنریوں کو بھیجا گیا تو وہاں ہماری کوئی کلیسیا نہیں تھی۔‏ لیکن اب وہاں 1000 سے زیادہ کلیسیائیں ہیں۔‏ ملک جاپان میں مشنریوں کے آنے سے پہلے دس سے بھی کم یہوواہ کے گواہ تھے۔‏ لیکن اب وہاں 2 لاکھ سے زیادہ یہوواہ کے گواہ ہیں۔‏ گلئیڈ سکول پانچ مہینے کا ہوتا ہے اور اِس دوران طالبِ‌علم خدا کے کلام کا گہرا مطالعہ کرتے ہیں۔‏ اِس سکول سے تربیت حاصل کرنے کے لئے ایسے لوگوں کو دعوت دی جاتی ہے جو خصوصی پہل‌کاروں،‏ مشنریوں یا حلقے کے نگہبانوں کے طور پر خدمت کرتے ہیں یا جو برانچ کے دفتر میں کام کرتے ہیں۔‏ اِس تربیت کے ذریعے وہ یہوواہ کے گواہوں کے عالمگیر کام کو اَور زیادہ فروغ دینے کے قابل ہو جاتے ہیں۔‏

  • پہل‌کاروں کے لئے سکول کا مقصد کیا ہے؟‏

  • بادشاہت کے مُنادوں کے لئے سکول میں کن کو تربیت دی جاتی ہے؟‏