مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

باب 17

حلقے کے نگہبان ہمارے لئے کیا کرتے ہیں؟‏

حلقے کے نگہبان ہمارے لئے کیا کرتے ہیں؟‏

ملاوی

مُنادی کے لئے اجلاس

مُنادی کے دوران

بزرگوں کا اجلاس

بائبل کے یونانی صحیفوں میں باربار پولس رسول اور برنباس کا ذکر کِیا گیا ہے۔‏ وہ دونوں سفری نگہبان تھے یعنی وہ کلیسیاؤں کا دورہ کرتے تھے۔‏ وہ ایسا کیوں کرتے تھے؟‏ کیونکہ اُنہیں اپنے مسیحی بہن‌بھائیوں کی فکر تھی۔‏ پاک کلام میں لکھا ہے کہ ایک دفعہ پولس رسول نے برنباس سے کہا کہ ”‏آئیں،‏ .‏ .‏ .‏ بہن بھائیوں سے ملیں اور دیکھیں کہ اُن کا کیا حال ہے۔‏“‏ وہ بہن‌بھائیوں سے ملنے اور اُن کی حوصلہ‌افزائی کرنے کے لئے سینکڑوں میل کا سفر کرتے تھے۔‏ (‏اعمال 15:‏36‏)‏ آج ہمارے سفری نگہبان بھی اُن کی مثال پر عمل کرتے ہیں۔‏

وہ ہماری حوصلہ‌افزائی کرتے ہیں۔‏ ایک حلقے میں تقریباً 20 کلیسیائیں ہوتی ہیں اور حلقے کا نگہبان اُن کا دورہ کرتا ہے۔‏ وہ سال میں دو مرتبہ ہر کلیسیا میں جاتا ہے اور ایک ہفتہ اُس کے ساتھ گزارتا ہے۔‏ ہم حلقے کے نگہبانوں اور اُن کی بیویوں سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔‏ جب وہ کلیسیاؤں کا دورہ کرتے ہیں تو وہ بڑوں اور بچوں سب سے ملتے ہیں اور اُن کو اچھی طرح سے جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔‏ وہ ہمارے ساتھ مل کر مُنادی کا کام کرتے ہیں اور اُن لوگوں کے پاس جاتے ہیں جن کے ساتھ ہم بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں۔‏ حلقے کے نگہبان بزرگوں کے ساتھ کلیسیا کے ایسے افراد کے پاس بھی جاتے ہیں جنہیں حوصلہ‌افزائی کی ضرورت ہے۔‏ اِس کے علاوہ وہ ہمارا حوصلہ بڑھانے کے لئے اجلاسوں اور اجتماعوں پر تقریریں پیش کرتے ہیں۔‏—‏اعمال 15:‏35‏۔‏

وہ ہم سب میں دلچسپی لیتے ہیں۔‏ حلقے کے نگہبان اِس بات میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ کلیسیائیں خدا کی خدمت میں کیا کر رہی ہیں۔‏ وہ کلیسیا کے بزرگوں اور خادموں سے ملتے ہیں تاکہ وہ دیکھ سکیں کہ کلیسیا نے کس حد تک ترقی کی ہے۔‏ وہ بزرگوں اور خادموں کو مشورے بھی دیتے ہیں تاکہ وہ اپنی ذمہ‌داریوں کو اچھی طرح سے نبھا سکیں۔‏ اِس کے علاوہ حلقے کے نگہبان کلیسیا کے پہل‌کاروں کی مدد بھی کرتے ہیں تاکہ وہ مُنادی کے کام میں اَور بھی کامیاب ہوں۔‏ وہ کلیسیا کے نئے افراد میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں اور اُن سے واقف ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔‏ واقعی ہر حلقے کا نگہبان ”‏خدمت کرنے میں [‏ہمارا]‏ ہم‌خدمت“‏ ہے۔‏ (‏2-‏کرنتھیوں 8:‏23‏)‏ ہمیں چاہئے کہ ہم بھی اُن جیسا ایمان پیدا کریں اور اُن کی طرح پورے دل سے یہوواہ خدا کی خدمت کریں۔‏—‏عبرانیوں 13:‏7‏۔‏

  • حلقے کے نگہبان کلیسیاؤں کا دورہ کیوں کرتے ہیں؟‏

  • آپ حلقے کے نگہبان کے دورے سے کیا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں؟‏