مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

باب 21

بیت‌ایل کیا ہے؟‏

بیت‌ایل کیا ہے؟‏

تصویریں بنانے کا شعبہ،‏ ریاستہائے متحدہ امریکہ

جرمنی

کینیا

کولمبیا

بیت‌ایل عبرانی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ’‏خدا کا گھر‘‏ ہے۔‏ (‏پیدایش 28:‏17،‏ 19‏)‏ ہم اُن دفتروں کو بیت‌ایل کہتے ہیں جو یہوواہ کے گواہوں نے مُنادی کے کام کو فروغ دینے کے لئے دُنیا بھر میں قائم کئے ہیں۔‏ ہمارا مرکزی دفتر امریکہ کی ریاست نیو یارک میں ہے۔‏ وہاں سے یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی ہمارے برانچ کے دفتروں کی نگرانی کرتی ہے۔‏ جو لوگ بیت‌ایل میں کام کرتے ہیں،‏ وہ ایک خاندان کی طرح اِکٹھے رہتے ہیں۔‏ وہ مل کر کھانا کھاتے ہیں،‏ مل کر کام کرتے ہیں اور مل کر بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں۔‏—‏زبور 133:‏1‏۔‏

یہ ایک ایسا مرکز ہے جہاں سب بڑی لگن سے کام کرتے ہیں۔‏ ہر بیت‌ایل میں ایسے یہوواہ کے گواہ کام کرتے ہیں جو خدا کی مرضی پر چلنے کو اپنی زندگی کا مقصد سمجھتے ہیں۔‏ یہ مرد اور عورتیں اپنا سارا وقت ایسے کاموں میں صرف کرتے ہیں جن سے خدا کی بادشاہت کو فروغ ملتا ہے۔‏ (‏متی 6:‏33‏)‏ اُن کو تنخواہ یا معاوضہ نہیں دیا جاتا لیکن اُن کو کھانا پینا اور رہائش فراہم کی جاتی ہے اور تھوڑا بہت جیب‌خرچ دیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنا خرچہ پورا کر سکیں۔‏ بیت‌ایل میں بہت سے کام کئے جاتے ہیں،‏ مثلاً کئی لوگ دفتر میں کام کرتے ہیں،‏ کئی کھانا پکاتے ہیں،‏ کئی چھپائی کا کام کرتے ہیں،‏ کئی لوگ کمروں کی صفائی کرتے ہیں،‏ کئی کپڑے دھوتے ہیں وغیرہ۔‏

یہ ایک ایسا مرکز ہے جہاں مُنادی کے کام کو فروغ دیا جاتا ہے۔‏ بیت‌ایل کا مقصد یہ ہے کہ بائبل کی سچائیاں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائی جائیں۔‏ یہ کتاب جو آپ پڑھ رہے ہیں،‏ اِس بات کی ایک مثال ہے۔‏ اِسے گورننگ باڈی کی نگرانی میں لکھا گیا۔‏ پھر اِسے کمپیوٹر کے ذریعے پوری دُنیا میں سینکڑوں ٹیموں تک پہنچایا گیا جنہوں نے اِس کا ترجمہ کِیا۔‏ اِس کے بعد اِسے چھاپا گیا اور پھر ایک لاکھ 10 ہزار سے زیادہ کلیسیاؤں کو بھیجا گیا۔‏ بیت‌ایل میں جو کچھ بھی کِیا جاتا ہے،‏ اِس کے ذریعے خوشخبری کی مُنادی کو فروغ دیا جاتا ہے جو آج سب سے ضروری کام ہے۔‏—‏مرقس 13:‏10‏۔‏

  • بیت‌ایل میں کس طرح کے لوگ کام کرتے ہیں؟‏ اور اُن کی ضروریات کیسے پوری کی جاتی ہیں؟‏

  • بیت‌ایل میں جو کچھ بھی کِیا جاتا ہے،‏ اِس سے کس کام کو فروغ ملتا ہے؟‏