مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

باب 22

برانچ کے دفتروں میں کیا کِیا جاتا ہے؟‏

برانچ کے دفتروں میں کیا کِیا جاتا ہے؟‏

سولومن جزائر

کینیڈا

جنوبی افریقہ

بیت‌ایل کو برانچ کا دفتر بھی کہا جاتا ہے۔‏ ہمارے برانچ کے دفتر مختلف ملکوں میں ہیں۔‏ اِن دفتروں سے ایک یا اِس سے زیادہ ملکوں میں مُنادی کے کام کی نگرانی کی جاتی ہے۔‏ اِن میں ترجمہ کِیا جاتا ہے،‏ چھپائی کا کام کِیا جاتا ہے،‏ کتابیں اور رسالے کلیسیاؤں کو بھیجے جاتے ہیں،‏ سی‌ڈی اور ڈی‌وی‌ڈی بنائی جاتی ہیں یا پھر اَور طریقوں سے مُنادی کے کام کو فروغ دیا جاتا ہے۔‏

برانچ کے علاقے کی نگرانی کی جاتی ہے۔‏ گورننگ باڈی برانچ کے دفتر میں ہونے والے کام کی نگرانی کے لئے برانچ کی کمیٹی مقرر کرتی ہے۔‏ برانچ کی کمیٹی تین یا اِس سے زیادہ تجربہ‌کار بزرگوں پر مشتمل ہوتی ہے۔‏ یہ کمیٹی گورننگ باڈی کو رپورٹ دیتی ہے کہ برانچ کے علاقے میں مُنادی کے کام میں کتنی ترقی ہو رہی ہے اور بہن‌بھائیوں کو کن مسئلوں کا سامنا ہے۔‏ ایسی رپورٹوں کی بِنا پر گورننگ باڈی فیصلہ کرتی ہے کہ ہماری کتابوں اور رسالوں میں یا اجلاسوں اور اجتماعوں پر کن موضوعات پر بات کی جائے گی۔‏ گورننگ باڈی کچھ بھائیوں کو بھی بھیجتی ہے جو برانچ کے دفتروں کا دورہ کرتے ہیں اور برانچ کی کمیٹیوں کو ہدایات دیتے ہیں۔‏ (‏امثال 11:‏14‏)‏ اِس موقعے پر ایک خاص پروگرام بھی منعقد کِیا جاتا ہے جس میں برانچ کا دورہ کرنے والا بھائی تقریر پیش کرتا ہے۔‏ اِس پروگرام کے ذریعے برانچ کے علاقے میں رہنے والے بہن‌بھائیوں کی بڑی حوصلہ‌افزائی ہوتی ہے۔‏

کلیسیاؤں میں ہونے والے کام کی نگرانی کی جاتی ہے۔‏ برانچ کے دفتر میں کچھ ایسے بھائی ہیں جو نئی کلیسیائیں قائم کرنے کی درخواستیں منظور کرتے ہیں۔‏ کچھ بھائی برانچ کے علاقے میں پہل‌کاروں،‏ مشنریوں اور حلقے کے نگہبانوں کے کام کی نگرانی کرتے ہیں۔‏ دوسرے بھائی اجتماعوں کا بندوبست کرتے ہیں،‏ نئی عبادت‌گاہوں کی تعمیر کا اِنتظام کرتے ہیں اور اِس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ کلیسیاؤں کو ضرورت کے مطابق کتابیں اور رسالے پہنچائے جائیں۔‏ برانچ کے دفتروں میں جو بھی کام کِیا جاتا ہے،‏ اِس کا مقصد یہ ہے کہ برانچ کے علاقے میں مُنادی کا کام منظم طریقے سے انجام دیا جائے۔‏—‏1-‏کرنتھیوں 14:‏33،‏ 40‏۔‏

  • برانچ کی کمیٹیاں گورننگ باڈی کی مدد کیسے کرتی ہیں؟‏

  • برانچ کے دفتر میں کون‌کون سے کام انجام دئے جاتے ہیں؟‏