مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

باب 24

ہماری تنظیم کے اخراجات کیسے پورے ہوتے ہیں؟‏

ہماری تنظیم کے اخراجات کیسے پورے ہوتے ہیں؟‏

نیپال

ٹوگو

برطانیہ

ہماری تنظیم ہر سال کروڑوں بائبلیں اور دوسری کتابیں اور رسالے شائع کرتی ہے اور اِنہیں مُفت تقسیم کرتی ہے۔‏ ہم اپنی عبادت‌گاہیں اور برانچ کے دفتر تعمیر کرتے ہیں اور اِن کی مرمت کرتے ہیں۔‏ ہم بیت‌ایل کے ارکان اور مشنریوں کی ضروریات پوری کرتے ہیں۔‏ اور ہم آفت سے متاثرہ علاقوں میں امداد بھی بھیجتے ہیں۔‏ شاید آپ سوچیں کہ اِن سب اخراجات کے لئے پیسے کہاں سے آتے ہیں؟‏

ہم دہ‌یکی اور چندہ نہیں مانگتے۔‏ حالانکہ مُنادی کے کام کو فروغ دینے میں بہت پیسے خرچ ہوتے ہیں پھر بھی ہم کسی سے پیسے نہیں مانگتے۔‏ جب ہم نے 1879ء میں مینارِنگہبانی کا رسالہ شائع کرنا شروع کِیا تو ہم نے اِس کے دوسرے شمارے میں لکھا:‏ ”‏ہمیں یقین ہے کہ یہوواہ خدا اِس کام میں ہماری حمایت کرے گا اِس لئے ہم کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے۔‏“‏ اور ہم آج تک اِس بات پر قائم ہیں۔‏—‏متی 10:‏8‏۔‏

لوگ اپنی خوشی سے عطیات دیتے ہیں۔‏ بہت سے لوگ اِس بات کی قدر کرتے ہیں کہ ہم بائبل کی تعلیم دیتے ہیں اور اِس لئے وہ ہمارے کام کے لئے پیسے عطیہ کرتے ہیں۔‏ اِس کے علاوہ یہوواہ کے گواہ خوشی سے اپنا وقت،‏ اپنی توانائی اور اپنے وسائل صرف کرتے ہیں تاکہ زمین پر خدا کی مرضی پوری ہو۔‏ (‏1-‏تواریخ 29:‏9‏)‏ ہماری عبادت‌گاہوں میں ایسے ڈبے ہوتے ہیں جن میں عطیات ڈالے جا سکتے ہیں۔‏ عطیات ہماری ویب‌سائٹ jw.org کے ذریعے بھی دئے جا سکتے ہیں۔‏ زیادہ‌تر پیسے ہمیں ایسے لوگوں کی طرف سے ملتے ہیں جو زیادہ امیر نہیں۔‏ وہ اُس بیوہ کی طرح ہیں جس نے غریب ہونے کے باوجود ہیکل کے خزانے میں دو سکے ڈالے تھے اور اِس وجہ سے یسوع مسیح نے اُس کی تعریف کی تھی۔‏ (‏لوقا 21:‏1-‏4‏)‏ لہٰذا ہر شخص ”‏اپنی کمائی کے مطابق تھوڑے سے پیسے“‏ الگ کر سکتا ہے تاکہ وہ ”‏جیسے اُس نے دل میں طے کِیا ہے،‏“‏ عطیہ دے سکے۔‏—‏1-‏کرنتھیوں 16:‏2؛‏ 2-‏کرنتھیوں 9:‏7‏۔‏

ہمیں پورا یقین ہے کہ یہوواہ خدا اپنی مرضی پوری کرنے کے لئے آئندہ بھی لوگوں کے دل میں یہ خواہش پیدا کرے گا کہ وہ ’‏اپنے مال سے اُس کی تعظیم کریں‘‏ اور مُنادی کے کام کے فروغ کے لئے عطیات دیں۔‏—‏امثال 3:‏9‏۔‏

  • ہماری تنظیم کس لحاظ سے دوسرے مذاہب سے فرق ہے؟‏

  • ہماری تنظیم عطیات کو کس طرح سے استعمال کرتی ہے؟‏