مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

باب 25

ہم عبادت‌گاہیں کیوں اور کیسے تعمیر کرتے ہیں؟‏

ہم عبادت‌گاہیں کیوں اور کیسے تعمیر کرتے ہیں؟‏

بولیویا

نائیجیریا،‏ پُرانی عبادت‌گاہ کی جگہ نئی عبادت‌گاہ

تاہیٹی

یسوع مسیح کی مرکزی تعلیم خدا کی بادشاہت تھی۔‏ یہوواہ کے گواہوں کی عبادت‌گاہوں میں بھی خدا کی بادشاہت کے بارے میں تعلیم دی جاتی ہے۔‏—‏لوقا 8:‏1‏۔‏

ہماری عبادت‌گاہیں یہوواہ خدا کی عبادت کا مرکز ہیں۔‏ ہماری عبادت‌گاہوں سے مقامی علاقے میں بادشاہت کی مُنادی کرنے کا بندوبست کِیا جاتا ہے۔‏ (‏متی 24:‏14‏)‏ حالانکہ ہر علاقے میں ہماری عبادت‌گاہیں فرق‌فرق طرز پر بنائی جاتی ہیں لیکن وہ سادہ عمارتیں ہوتی ہیں۔‏ اکثر عبادت‌گاہوں کو ایک سے زیادہ کلیسیائیں استعمال کرتی ہیں۔‏ چونکہ دُنیابھر میں ہماری کلیسیاؤں کی تعداد دن‌بدن بڑھتی جا رہی ہے اِس لئے ہم ہر روز اوسطاً پانچ عبادت‌گاہیں تعمیر کرتے ہیں۔‏ یوں ہم نے پچھلے چند سالوں کے دوران ہزاروں نئی عبادت‌گاہیں بنا لی ہیں۔‏ یہ سب کچھ کیسے ممکن ہوا؟‏—‏متی 19:‏26‏۔‏

عبادت‌گاہوں کی تعمیر کے لئے ایک خاص فنڈ ہے۔‏ اِس فنڈ میں جمع عطیات کو برانچ کے دفتر کو بھیجا جاتا ہے۔‏ پھر جب ایک کلیسیا کو عبادت‌گاہ بنانے یا اِس کی مرمت کرنے کی ضرورت پڑتی ہے تو برانچ کا دفتر اُسے قرضہ دیتا ہے۔‏

عبادت‌گاہوں کو رضاکاروں کی مدد سے تعمیر کِیا جاتا ہے۔‏ بہت سے ملکوں میں عبادت‌گاہیں تعمیر کرنے والی ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔‏ یہ ٹیمیں ایسے رضاکاروں پر مشتمل ہوتی ہیں جو تعمیراتی کام میں تجربہ رکھتے ہیں۔‏ وہ اپنے ملک میں باری‌باری ایسی کلیسیاؤں میں جاتے ہیں جو عبادت‌گاہیں تعمیر کرنا چاہتی ہیں۔‏ یہ ٹیمیں عبادت‌گاہیں تعمیر کرنے میں مقامی کلیسیاؤں کی مدد کرتی ہیں۔‏ دوسرے ملکوں میں ایسے یہوواہ کے گواہوں کو مقرر کِیا جاتا ہے جو ایک مخصوص علاقے میں عبادت‌گاہوں کی تعمیر اور مرمت کا اِنتظام کرتے ہیں۔‏ حالانکہ ہر تعمیر کی جگہ پر ایسے رضاکار موجود ہوتے ہیں جو اِس کام میں مہارت رکھتے ہیں لیکن زیادہ‌تر کام مقامی یہوواہ کے گواہ کرتے ہیں۔‏ ہم اِتنی زیادہ عبادت‌گاہیں اِس لئے بنا سکے ہیں کیونکہ یہوواہ خدا ہمارے کام کو برکت دیتا ہے اور اُس کے بندے دل‌وجان سے اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں۔‏—‏زبور 127:‏1؛‏ کلسیوں 3:‏23‏۔‏

  • ہم دُنیابھر میں اِتنی زیادہ عبادت‌گاہیں کیسے بنا سکے ہیں؟‏