مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

باب 26

ہم اپنی عبادت‌گاہوں کو اچھی حالت میں رکھنے کے لئے کیا کر سکتے ہیں؟‏

ہم اپنی عبادت‌گاہوں کو اچھی حالت میں رکھنے کے لئے کیا کر سکتے ہیں؟‏

ایسٹونیا

زمبابوے

منگولیا

پورٹو ریکو

یہوواہ کے گواہوں کی عبادت‌گاہیں خدا کے نام سے جڑی ہوئی ہیں۔‏ اِس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ اِنہیں صاف‌ستھری اور اچھی حالت میں رکھنا ایک بڑا اعزاز ہے اور عبادت کا حصہ ہے۔‏

ہم سب عبادت‌گاہ کی صفائی میں حصہ لے سکتے ہیں۔‏ ہر اجلاس کے بعد کچھ بہن‌بھائی عبادت‌گاہ کی ہلکی‌پھلکی صفائی کرتے ہیں۔‏ لیکن عموماً ہفتے میں ایک دفعہ اِس کی اچھی طرح سے صفائی کی جاتی ہے۔‏ کلیسیا کا ایک بزرگ یا خادم اِس کام کی نگرانی کرتا ہے۔‏ اکثر اُس کے پاس ایک فہرست ہوتی ہے جس پر لکھا ہوتا ہے کہ کیاکیا کرنا ہے۔‏ کچھ لوگ شاید جھاڑ پونچھ کریں،‏ کچھ ٹائلٹ صاف کریں،‏ جھاڑو پوچا کریں،‏ کھڑکیاں اور شیشے صاف کریں،‏ کُرسیاں سیدھی کریں،‏ کچرا پھینکیں یا پھر صحن کی صفائی کریں۔‏ سال میں کم سے کم ایک بار خاص صفائی کی جاتی ہے۔‏ بچوں کو بھی چھوٹے چھوٹے کام دئے جاتے ہیں تاکہ وہ عبادت‌گاہ کا احترام کرنا سیکھیں۔‏—‏واعظ 5:‏1‏۔‏

ہم مرمت کے کام میں ہاتھ بٹا سکتے ہیں۔‏ ہر سال عبادت‌گاہ کا تفصیلی معائنہ کِیا جاتا ہے اور پھر ضرورت کے مطابق اِس کی مرمت کی جاتی ہے۔‏ اِس طرح عبادت‌گاہ اچھی حالت میں رہتی ہے اور پیسوں کی بچت بھی ہوتی ہے۔‏ (‏2-‏تواریخ 24:‏13؛‏ 34:‏10‏)‏ ایک ایسی عبادت‌گاہ جو صاف‌ستھری اور اچھی حالت میں ہے،‏ خدا کی عبادت کرنے کے لئے بالکل مناسب جگہ ہے۔‏ جب ہم عبادت‌گاہ کی صفائی اور مرمت میں حصہ لیتے ہیں تو ہم ظاہر کرتے ہیں کہ ہم یہوواہ خدا سے محبت کرتے ہیں اور اپنی عبادت‌گاہ کا احترام کرتے ہیں۔‏ (‏زبور 122:‏1‏)‏ اِس کے علاوہ یہوواہ خدا کی بڑائی ہوتی ہے اور آس پڑوس کے لوگ ہمارے بارے میں اچھی رائے قائم کرتے ہیں۔‏—‏2-‏کرنتھیوں 6:‏3‏۔‏

  • ہمیں اپنی عبادت‌گاہوں کو اچھی حالت میں کیوں رکھنا چاہئے؟‏

  • عبادت‌گاہ کی صفائی کے لئے کون‌سے بندوبست کئے جاتے ہیں؟‏