مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

باب 27

عبادت‌گاہ کی لائبریری ہمارے کام کیسے آ سکتی ہے؟‏

عبادت‌گاہ کی لائبریری ہمارے کام کیسے آ سکتی ہے؟‏

اسرائیل

چیک ریپبلک

بینن

کیمن جزائر

کیا آپ خدا کے کلام کے بارے میں اَور زیادہ جاننے کے لئے کچھ تحقیق کرنا چاہتے ہیں؟‏ کیا آپ کسی آیت یا کسی ایسے شخص،‏ جگہ یا چیز کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں جس کا بائبل میں ذکر ہوا ہے؟‏ اگر آپ کو کسی مسئلے کا سامنا ہے تو کیا آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ پاک کلام میں اِس سلسلے میں کون‌سے مشورے دئے گئے ہیں؟‏ عبادت‌گاہ کی لائبریری میں آپ اپنے سوالوں کے جواب تلاش کر سکتے ہیں۔‏

اِس کے ذریعے ہم تحقیق کر سکتے ہیں۔‏ شاید آپ کے پاس یہوواہ کے گواہوں کی وہ تمام کتابیں اور رسالے نہ ہوں جو آپ کی زبان میں دستیاب ہیں۔‏ لیکن ہماری عبادت‌گاہ کی لائبریری میں آپ کو ایسی بہت سی کتابیں اور رسالے ملیں گے جو پچھلے سالوں کے دوران شائع ہوئے ہیں۔‏ اِس میں شاید لغات اور بائبل کے مختلف ترجمے بھی موجود ہوں۔‏ آپ اجلاس سے پہلے یا اِس کے بعد لائبریری کو استعمال کر سکتے ہیں۔‏ اگر لائبریری میں کمپیوٹر ہے تو شاید اِس میں واچ‌ٹاور لائبریری نام کا ایک پروگرام ڈالا گیا ہو۔‏ اِس پروگرام میں ہماری بہت سی کتابیں اور رسالے وغیرہ موجود ہیں اور اِس کی مدد سے آپ ایسے مضامین تلاش کر سکتے ہیں جن میں کسی موضوع،‏ لفظ یا آیت کی وضاحت کی گئی ہے۔‏

اِس کی مدد سے ہم مسیحی زندگی اور خدمت والے اجلاس کی تیاری کر سکتے ہیں۔‏ اگر اِس اِجلاس میں آپ کا کوئی حصہ ہے تو آپ تیاری کرنے کے لئے ہماری عبادت‌گاہ کی لائبریری کو استعمال کر سکتے ہیں۔‏ مسیحی زندگی اور خدمت والے اجلاس کا نگہبان لائبریری کی نگرانی کرتا ہے۔‏ وہ اِس بات کا خیال رکھتا ہے کہ نئے رسالے اور کتابیں لائبریری میں رکھے جائیں اور اِنہیں اچھی طرح سے ترتیب دیا جائے۔‏ مسیحی زندگی اور خدمت والے اجلاس کا نگہبان یا وہ یہوواہ کا گواہ جس کے ساتھ آپ بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں،‏ آپ کو دِکھا سکتا ہے کہ آپ ایک موضوع کے بارے میں معلومات کیسے تلاش کر سکتے ہیں۔‏ البتہ کتابوں کو عبادت‌گاہ سے باہر نہ لے جائیں،‏ اِنہیں احتیاط سے استعمال کریں اور اِن پر نشان نہ لگائیں۔‏

بائبل میں بتایا گیا ہے کہ اگر ہم خدا کا علم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اِس کو اِس طرح تلاش کرنا چاہئے جس طرح لوگ ”‏پوشیدہ خزانوں“‏ کی تلاش کرتے ہیں۔‏ (‏امثال 2:‏1-‏5‏)‏ ہماری عبادت‌گاہ کی لائبریری خدا کے علم کی تلاش کرنے میں آپ کے بڑے کام آ سکتی ہے۔‏

  • ہماری عبادت‌گاہ کی لائبریری میں تحقیق کرنے کے لئے کون‌سی چیزیں موجود ہیں؟‏

  • لائبریری میں ایک موضوع کے بارے میں معلومات تلاش کرنے کے لئے آپ کس سے مدد لے سکتے ہیں؟‏