مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

باب 28

ہماری ویب‌سائٹ پر کون‌سی معلومات ہے؟‏

ہماری ویب‌سائٹ پر کون‌سی معلومات ہے؟‏

فرانس

پولینڈ

روس

یسوع مسیح نے اپنے پیروکاروں سے کہا:‏ ”‏آپ بھی اپنی روشنی سب لوگوں پر چمکائیں تاکہ وہ آپ کے اچھے کاموں کو دیکھ کر آپ کے آسمانی باپ کی بڑائی کریں۔‏“‏ (‏متی 5:‏16‏)‏ پاک صحیفوں کی روشنی چمکانے کے لئے ہم انٹرنیٹ بھی استعمال کرتے ہیں۔‏ ہماری باضابطہ ویب‌سائٹ jw.org ہے۔‏ اِس کے ذریعے لوگ ہمارے عقیدوں،‏ ہماری تعلیمات اور ہمارے کام کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔‏ اِس ویب‌سائٹ پر کیا کچھ ہے؟‏

کئی اہم سوالوں کے بارے میں بائبل کے جواب دئے گئے ہیں۔‏ ہماری ویب‌سائٹ پر آپ کچھ ایسے سوالوں کے جواب حاصل کر سکتے ہیں جو اکثر لوگوں کے ذہن میں ہوتے ہیں۔‏ مثال کے طور پر پرچے کیا ہمیں کبھی مصیبتوں سے چھٹکارا ملے گا؟‏ اور کیا مُردے پھر سے زندہ ہوں گے؟‏ ہماری ویب‌سائٹ پر 600 سے زیادہ زبانوں میں دستیاب ہیں۔‏ اِس ویب‌سائٹ پر بائبل کا ہمارا ترجمہ بھی 130 سے زیادہ زبانوں میں دستیاب ہے اور کچھ ایسی کتابیں بھی جن کی مدد سے آپ بائبل کا مطالعہ کر سکتے ہیں،‏ مثلاً کتاب پاک کلام کی تعلیم حاصل کریں۔‏ اِس کے علاوہ رسالے مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کے حالیہ شمارے بھی ہماری ویب‌سائٹ پر پائے جاتے ہیں۔‏ آپ اِن میں سے بہت سی کتابیں،‏ رسالے وغیرہ PDF یا EPUB کی شکل میں ڈاؤن‌لوڈ کر سکتے ہیں یا پھر اِنہیں آن‌لائن پڑھ سکتے یا سُن سکتے ہیں۔‏ اگر آپ کسی شخص کو اُس کی زبان میں کوئی مضمون دِکھانا چاہتے ہیں تو آپ اِسے پرنٹ بھی کر سکتے ہیں۔‏ ہماری ویب‌سائٹ پر بہرے لوگوں کے لئے اشاروں کی زبانوں میں ویڈیو بھی دستیاب ہیں۔‏ اِس کے علاوہ آپ آڈیو ڈرامے اور موسیقی بھی ڈاؤن‌لوڈ کر سکتے ہیں۔‏

یہوواہ کے گواہوں کے بارے میں صحیح معلومات دی گئی ہے۔‏ ہماری ویب‌سائٹ پر ہمارے عالمگیر کام،‏ ہماری امدادی کارروائیوں اور ایسے واقعات کے بارے میں خبریں اور ویڈیو بھی پوسٹ کی جاتی ہیں جن کا اثر یہوواہ کے گواہوں پر پڑتا ہے۔‏ اِس ویب‌سائٹ کے ذریعے آپ یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ ہمارے اجتماع کب اور کہاں ہوں گے اور اِس پر ہمارے برانچ کے دفتروں کے پتے اور فون‌نمبر بھی دئے گئے ہیں۔‏

اِن طریقوں سے ہم سچائی کی روشنی دُنیا کے کونے کونے میں چمکا رہے ہیں۔‏ ہر برِاعظم یہاں تک کہ انٹارکٹکا میں بھی لوگ ہماری ویب‌سائٹ سے فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔‏ ہماری دُعا ہے کہ پوری دُنیا میں ”‏یہوواہ کا کلام تیزی سے پھیلتا رہے اور لوگ اِس کی بڑائی کریں۔‏“‏—‏2-‏تھسلنیکیوں 3:‏1‏۔‏

  • ہماری ویب‌سائٹ jw.org کے ذریعے لوگ بائبل کی سچائیاں کیسے سیکھ رہے ہیں؟‏

  • آپ ہماری ویب‌سائٹ پر کیا دیکھیں گے؟‏