مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا آپ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلیں گے؟‏

کیا آپ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلیں گے؟‏

ہم خوش ہیں کہ آپ نے اِس کتاب کو پڑھنے کے لئے وقت نکالا ہے۔‏ اِس کے ذریعے آپ یہوواہ کے گواہوں کے پس‌منظر،‏ اُن کے کام اور اُن کی تنظیم سے واقف ہو گئے ہیں۔‏ ہمیں اُمید ہے کہ آپ اِس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہوواہ کے گواہ وہ لوگ ہیں جو یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں۔‏ ہم آپ کی حوصلہ‌افزائی کرتے ہیں کہ خدا کے کلام کا علم حاصل کرتے رہیں،‏ اپنے گھر والوں اور دوستوں کو اُن باتوں کے بارے میں بتاتے رہیں جو آپ سیکھ رہے ہیں اور باقاعدگی سے ہمارے اجلاسوں پر آتے رہیں۔‏—‏عبرانیوں 10:‏23-‏25‏۔‏

آپ یہوواہ خدا کے بارے میں جتنا زیادہ جانیں گے اُتنا زیادہ آپ یہ سمجھ پائیں گے کہ وہ آپ سے بہت محبت کرتا ہے۔‏ پھر آپ کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوگی کہ آپ بھی اُس کے لئے محبت ظاہر کریں۔‏ (‏1-‏یوحنا 4:‏8-‏10،‏ 19‏)‏ لیکن آپ اپنی روزمرہ زندگی میں یہ کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ آپ یہوواہ خدا سے محبت رکھتے ہیں؟‏ خدا کے حکموں اور اصولوں پر عمل کرنے میں آپ کی بہتری کیوں ہے؟‏ آپ یہوواہ خدا کی خدمت کرنے کی خواہش کیسے پیدا کر سکتے ہیں؟‏ جس یہوواہ کے گواہ کے ساتھ آپ بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں،‏ وہ اِن سوالوں کے جواب ڈھونڈنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے تاکہ آپ اور آپ کے گھر والے ”‏خدا کی محبت میں قائم رہ سکیں اور .‏.‏.‏ ہمیشہ کی زندگی“‏ کی اُمید رکھ سکیں۔‏—‏یہوداہ 21‏۔‏

ہم آپ کی حوصلہ‌افزائی کرتے ہیں کہ سچائی کی راہ پر قدم بڑھاتے رہیں۔‏ اِس مقصد کے لئے اِس کتاب کا مطالعہ کریں:‏ خدا کی محبت میں قائم رہیں