مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سبق 10

آپ سچے مذہب کو کیسے پہچان سکتے ہیں؟‏

آپ سچے مذہب کو کیسے پہچان سکتے ہیں؟‏

1.‏ کیا صرف ایک ہی مذہب سچا ہے؟‏

‏”‏جھوٹے نبیوں سے خبردار رہو۔‏“‏ —‏متی 7:‏15‏۔‏

یسوع مسیح نے اپنے پیروکاروں کو خدا کی عبادت کرنے کا ایک ہی راستہ دِکھایا۔‏ یوں اُنہوں نے سچے مذہب کی بنیاد ڈالی۔‏ اُنہوں نے کہا کہ صرف یہ راستہ ہمیشہ کی زندگی کی طرف لے جاتا ہے اور ”‏اِس پر کم لوگ چلتے ہیں۔‏“‏ (‏متی 7:‏14‏)‏ خدا صرف ایسی عبادت کو قبول کرتا ہے جو اُس کے کلام میں پائی جانے والی سچائیوں کے مطابق ہے۔‏ خدا کے سچے خادم ایک ہی مذہب میں متحد ہیں۔‏ یوحنا 4:‏23،‏ 24؛‏ 14:‏6؛‏ افسیوں 4:‏4،‏ 5 کو پڑھیں۔‏

ویڈیو ‏”‏کیا خدا ہر طرح کی عبادت قبول کرتا ہے؟‏“‏ دیکھیں۔‏

2.‏ یسوع مسیح نے جھوٹے مسیحیوں کے بارے میں کیا کہا؟‏

‏”‏وہ خدا کی پہچان کا دعویٰ تو کرتے ہیں مگر اپنے کاموں سے اُس کا انکار کرتے ہیں۔‏“‏ —‏ططس 1:‏16‏۔‏

یسوع مسیح نے جھوٹے نبیوں سے خبردار کِیا جو مسیحی مذہب کو آلودہ کریں گے۔‏ اِن جھوٹے نبیوں نے ایسے فرقے قائم کئے ہیں جو مسیحی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔‏ دیکھنے میں تو یہ جھوٹے نبی خدا کے سچے خادموں کی طرح لگتے ہیں۔‏ لیکن اُن کے کاموں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اصل میں وہ یسوع مسیح کے سچے پیروکار نہیں ہیں۔‏ اِس کے برعکس سچا مذہب لوگوں کی زندگیوں پر اچھا اثر ڈالتا ہے اور اِس کی پیروی کرنے والے لوگ اپنی خوبیوں اور اپنے کاموں سے پہچانے جاتے ہیں۔‏ متی 7:‏13-‏23 کو پڑھیں۔‏

3.‏ سچے مذہب کی پہچان کیا ہے؟‏

آپ سچے مذہب کی پیروی کرنے والے لوگوں کو اِن پانچ باتوں سے پہچان سکتے ہیں:‏

  • سچے مذہب کے پیروکار بائبل کا احترام کرتے ہیں۔‏ وہ اِس کے اصولوں کے مطابق زندگی گزارتے ہیں۔‏ لہٰذا سچے مذہب کی بنیاد خدا کا کلام ہے جبکہ دوسرے مذاہب انسانوں کی تعلیم دیتے ہیں۔‏ (‏متی 15:‏7-‏9‏)‏ خدا کے سچے خادم اُن باتوں پر عمل بھی کرتے ہیں جن کی وہ تعلیم دیتے ہیں۔‏ یوحنا 17:‏17؛‏ 2-‏تیمتھیس 3:‏16،‏ 17 کو پڑھیں۔‏

  • سچے مذہب کے پیروکار خدا کے نام کی بڑائی کرتے ہیں۔‏ یسوع مسیح نے لوگوں کو خدا کے نام کے بارے میں بتایا اور یوں اِس نام کی بڑائی کی۔‏ اُنہوں نے لوگوں کو خدا کے بارے میں تعلیم دی اور اُنہیں یہ دُعا کرنا سکھایا کہ ”‏اَے آسمانی باپ!‏ تیرا نام پاک مانا جائے۔‏“‏ (‏متی 6:‏9‏)‏ آپ کے علاقے میں کون‌سا مذہب لوگوں کو خدا کے نام کے بارے میں بتاتا ہے؟‏ یوحنا 17:‏26؛‏ رومیوں 10:‏13،‏ 14 کو پڑھیں۔‏

  • سچے مذہب کے پیروکار خدا کی بادشاہت کی مُنادی کرتے ہیں۔‏ خدا نے یسوع مسیح کو اِس لئے زمین پر بھیجا کہ وہ بادشاہت کی خوشخبری سنائیں۔‏ صرف خدا کی بادشاہت انسان کے مسائل کو حل کر سکتی ہے۔‏ یسوع مسیح مرتے دم تک لوگوں کو اِس بادشاہت کے بارے میں بتاتے رہے۔‏ (‏لوقا 4:‏43؛‏ 8:‏1؛‏ 23:‏42،‏ 43‏)‏ اُنہوں نے بتایا کہ اُن کے پیروکار بھی بادشاہت کی مُنادی کریں گے۔‏ اگر کوئی شخص آپ کے پاس آکر آپ کو خدا کی بادشاہت کے بارے میں بتاتا ہے تو آپ کے خیال میں اُس کا تعلق کس مذہب سے ہوگا؟‏ متی 24:‏14 کو پڑھیں۔‏

  • سچے مذہب کے پیروکار اِس بُری دُنیا سے تعلق نہیں رکھتے۔‏ سچے مذہب کے پیروکار چاہے کسی بھی ملک میں ہوں،‏ وہ سیاست میں حصہ نہیں لیتے۔‏ (‏یوحنا 17:‏16؛‏ 18:‏36‏)‏ وہ اِس بُری دُنیا کے رویوں اور کاموں سے گریز کرتے ہیں۔‏ یعقوب 4:‏4 کو پڑھیں۔‏

  • سچے مذہب کے پیروکار ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہیں۔‏ چونکہ وہ خدا کے کلام پر عمل کرتے ہیں اِس لئے وہ ہر قوم کے لوگوں کی عزت کرتے ہیں۔‏ جھوٹے مذاہب اکثر جنگوں کی حمایت کرتے ہیں لیکن سچے مذہب کے پیروکار ایسا نہیں کرتے۔‏ (‏میکاہ 4:‏1-‏3‏)‏ سچے مسیحی دوسروں کی مدد کرنے کے لئے اپنا وقت اور اپنے وسائل صرف کرتے ہیں۔‏ یوحنا 13:‏34،‏ 35؛‏ 1-‏یوحنا 4:‏20 کو پڑھیں۔‏

4.‏ کیا آپ سچے مذہب کو پہچان سکتے ہیں؟‏

کس مذہب کی سب تعلیمات خدا کے کلام سے لی گئی ہیں؟‏ کس مذہب کے سب پیروکار خدا کے نام کی بڑائی کرتے ہیں،‏ خدا کی بادشاہت کی مُنادی کرتے ہیں،‏ محبت ظاہر کرتے ہیں اور جنگوں میں حصہ نہیں لیتے؟‏ آپ کا کیا خیال ہے؟‏ 1-‏یوحنا 3:‏10-‏12 کو پڑھیں۔‏