مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سبق 4

اِفتاح کی بیٹی کا مشکل فیصلہ

اِفتاح کی بیٹی کا مشکل فیصلہ

اِفتاح یہوواہ خدا سے کیا وعدہ کر رہے ہیں؟‏

اِفتاح کی بیٹی اپنے ابو سے دُور نہیں جانا چاہتی تھی لیکن پھر بھی وہ خیمۂ‌اِجتماع چلی گئی۔‏

کیا آپ کو تصویر میں ایک چھوٹی لڑکی نظر آ رہی ہے؟‏—‏ یہ اِفتاح کی بیٹی ہے۔‏ بائبل میں اِس لڑکی کا نام نہیں بتایا گیا۔‏ لیکن بائبل سے پتہ چلتا ہے کہ اِس لڑکی نے اپنے ابو اور یہوواہ خدا کو خوش کِیا۔‏ آئیں،‏ اِس لڑکی اور اِس کے ابو کے بارے میں کہانی پڑھتے ہیں۔‏

اِفتاح ایک بہت اچھے آدمی تھے۔‏ اُنہوں نے اپنی بیٹی کو یہوواہ خدا کے بارے میں بہت اچھی‌اچھی باتیں سکھائی تھیں۔‏ اِفتاح بہت بہادر تھے۔‏ اِس لیے بنی‌اِسرائیل نے اُن کو اپنا سردار بنا لیا اور اُن سے کہا کہ ”‏آپ ہمارے دُشمنوں سے جنگ کریں۔‏“‏

اِفتاح جنگ جیتنا چاہتے تھے۔‏ اِس لیے اُنہوں نے خدا سے دُعا کی۔‏ اُنہوں نے یہوواہ خدا سے وعدہ کِیا کہ ”‏اگر مَیں جنگ جیت گیا تو جو شخص سب سے پہلے میرے گھر سے نکل کر مجھ سے ملنے آئے گا،‏ مَیں اُسے تجھے دے دوں گا۔‏“‏ اِس کا مطلب تھا کہ جو شخص اِفتاح سے سب سے پہلے ملے گا،‏ وہ ساری زندگی خیمۂ‌اِجتماع میں یہوواہ خدا کی خدمت کرے گا۔‏ خیمۂ‌اِجتماع وہ جگہ تھی جہاں بنی‌اِسرائیل یہوواہ خدا کی عبادت کرتے تھے۔‏ یہوواہ خدا نے اِفتاح کی مدد کی اور اِفتاح جنگ جیت گئے۔‏ کیا آپ کو پتہ ہے کہ جب اِفتاح گھر گئے تو سب سے پہلے کون اُن سے ملنے آیا؟‏—‏

اُن کی بیٹی!‏ اِفتاح کا کوئی اَور بچہ نہیں تھا۔‏ اور اب اُنہیں اپنی بیٹی کو بہت دُور بھیجنا تھا۔‏ اِس وجہ سے اِفتاح بہت دُکھی تھے۔‏ لیکن اُنہوں نے یہوواہ خدا سے وعدہ کِیا تھا۔‏ اِس لیے اُن کی بیٹی نے اُن سے کہا:‏ ”‏ابو،‏ آپ نے یہوواہ خدا سے وعدہ کِیا ہے۔‏ آپ اِسے ضرور پورا کریں۔‏“‏

اِفتاح کی بیٹی کی سہیلیاں ہر سال اُس سے ملنے آتی تھیں۔‏

اِفتاح کی بیٹی بھی بہت دُکھی تھی۔‏ خیمۂ‌اِجتماع جا کر وہ  شادی  نہیں کر  سکتی تھی اور اِس وجہ سے اُس کے بچے نہیں ہو سکتے تھے۔‏ لیکن وہ یہوواہ خدا کو خوش کرنا چاہتی تھی اور یہ چاہتی تھی کہ اُس کے ابو اپنا وعدہ پورا کریں۔‏ اِفتاح کی بیٹی کے لیے یہ باتیں سب سے زیادہ اہم تھیں۔‏ اِس لیے وہ اپنے ابو کو چھوڑ کر خیمۂ‌اِجتماع چلی گئی اور وہاں ساری زندگی یہوواہ خدا کی خدمت کی۔‏

کیا ایسا کرنے سے اِفتاح کی بیٹی نے اپنے ابو کو اور یہوواہ خدا کو خوش کِیا؟‏—‏ جی۔‏ اگر آپ بھی اپنے امی‌ابو کا کہنا مانیں گے اور یہوواہ خدا سے پیار کریں گے تو آپ اِفتاح کی بیٹی کی طرح بن سکتے ہیں۔‏ اِس طرح آپ بھی اپنے امی‌ابو اور یہوواہ خدا کو خوش کر سکتے ہیں۔‏

اپنی بائبل میں اِن آیتوں کو پڑھیں:‏