مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سبق 9

یرمیاہ—‏بُرے لوگوں میں ایک دلیر آدمی

یرمیاہ—‏بُرے لوگوں میں ایک دلیر آدمی

لوگ یرمیاہ پر غصہ کیوں ہو رہے ہیں؟‏

خدا نے کچھ آدمیوں کے ذریعے یرمیاہ کو بچا لیا۔‏

جب ہم دوسروں کو یہوواہ خدا کے بارے میں بتاتے ہیں تو کبھی‌کبھی وہ ہمارا مذاق اُڑاتے ہیں یا ہم پر غصہ ہوتے ہیں۔‏ اِس وجہ سے شاید ہم سوچیں کہ ہم آئندہ اُن کو یہوواہ خدا کے بارے میں نہیں بتائیں گے۔‏ کیا آپ کے ساتھ بھی کبھی ایسا ہوا ہے؟‏—‏ بائبل میں ایک آدمی کے بارے میں بتایا گیا ہے جو یہوواہ خدا سے بہت پیار کرتا تھا۔‏ لیکن ایک وقت آیا جب اُس نے سوچا کہ وہ آئندہ یہوواہ خدا کے بارے میں بات نہیں کرے گا۔‏ اُس آدمی کا نام یرمیاہ تھا۔‏ آئیں،‏ یرمیاہ کی کہانی پڑھتے ہیں۔‏

جب یرمیاہ جوان تھے تو یہوواہ خدا نے اُن سے کہا:‏  ”‏لوگوں  سے  کہو کہ  بُرے کام کرنا چھوڑ دیں ورنہ مَیں اُنہیں سزا دوں گا۔‏“‏ یرمیاہ کو یہ بات بتانا بہت مشکل لگا اور وہ بہت ڈر گئے۔‏ یرمیاہ نے خدا سے کہا:‏ ”‏یہوواہ خدا!‏  میرے لیے لوگوں کو یہ بات بتانا بہت مشکل ہے۔‏ مَیں تو ابھی بچہ ہوں۔‏“‏ لیکن یہوواہ خدا نے یرمیاہ سے کہا:‏ ”‏ڈرو نہیں،‏ یرمیاہ!‏ مَیں تمہاری مدد کروں گا۔‏“‏

یہوواہ خدا کی بات سُن کر یرمیاہ کو بہت حوصلہ ملا۔‏  اِس  لیے  وہ لوگوں کو یہوواہ خدا کی بات بتانے لگے۔‏ کیا لوگوں نے یرمیاہ کی بات مانی؟‏—‏ نہیں۔‏ وہ یرمیاہ کا مذاق اُڑانے لگے اور اُن پر بہت غصہ ہوئے۔‏ کچھ لوگ تو اُن کو مار دینا چاہتے تھے۔‏ یہ سب دیکھ کر یرمیاہ کو کیسا لگا؟‏—‏ وہ بہت ڈر گئے۔‏ اُنہوں نے کہا:‏ ”‏اب مَیں لوگوں کے ساتھ یہوواہ خدا کے بارے میں کبھی بات نہیں کروں گا۔‏“‏ لیکن کیا یرمیاہ نے سچ‌مچ لوگوں کو خدا کے بارے میں بتانا چھوڑ دیا؟‏—‏ نہیں۔‏ وہ یہوواہ خدا  سے بہت پیار کرتے تھے اور اِس لیے وہ لوگوں کو یہوواہ خدا کے بارے میں بتاتے رہے۔‏ یرمیاہ نے ہمت نہیں ہاری۔‏ اِس لیے یہوواہ خدا نے اُن کی جان بچائی۔‏ پتہ ہے کیسے؟‏

ایک دفعہ کچھ بُرے آدمیوں نے یرمیاہ کو ایک کنوئیں میں پھینک دیا۔‏ یہ کنواں بہت گہرا تھا اور کیچڑ سے بھرا تھا۔‏ یہاں نہ پانی تھا اور نہ کھانا۔‏ بُرے آدمی چاہتے تھے کہ یرمیاہ یہاں بھوکے مر جائیں۔‏ لیکن یہوواہ خدا نے یرمیاہ کی مدد کی اور اُن کو بچا لیا۔‏

آپ نے یرمیاہ کی کہانی سے کیا سیکھا؟‏—‏ حالانکہ یرمیاہ کو  کبھی‌کبھی ڈر  لگا لیکن وہ پھر بھی لوگوں کو یہوواہ خدا کے بارے میں بتاتے رہے۔‏ جب آپ دوسروں کو یہوواہ خدا کے بارے میں بتاتے ہیں تو شاید وہ آپ کا مذاق اُڑائیں یا آپ پر غصہ ہوں۔‏ اور اِس وجہ سے شاید آپ یہوواہ خدا کے بارے میں بات کرنے سے شرمائیں یا آپ کو ڈر لگے۔‏ لیکن کبھی بھی یہوواہ خدا کے بارے میں بات کرنا نہ چھوڑیں۔‏ یہوواہ خدا نے یرمیاہ کی مدد کی تھی اور وہ آپ کی بھی مدد کرے گا۔‏

اپنی بائبل میں اِن آیتوں کو پڑھیں:‏

  • یرمیاہ 1:‏4-‏8؛‏ 20:‏7-‏9؛‏ 26:‏8-‏19،‏ 24؛‏ 38:‏6-‏13