مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سبق 14

پوری زمین پر ایک ہی حکومت

پوری زمین پر ایک ہی حکومت

کیا آپ کو پتہ ہے کہ پوری زمین پر کس کی حکومت ہوگی؟‏—‏ خدا کی۔‏ اِس کو خدا کی بادشاہت بھی کہتے ہیں۔‏ یہ بادشاہت پوری زمین کو فردوس بنا دے گی۔‏ کیا آپ اِس بادشاہت کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں؟‏—‏

ہر بادشاہت کا ایک بادشاہ ہوتا ہے۔‏ بادشاہ اپنے ملک کے لوگوں پر حکومت کرتا ہے۔‏ کیا آپ کو پتہ ہے کہ خدا کی بادشاہت کا بادشاہ کون ہے؟‏—‏ یسوع مسیح۔‏ یسوع مسیح آسمان پر رہتے ہیں۔‏ بہت جلد وہ سب لوگوں پر حکومت کریں گے۔‏ جب یسوع مسیح پوری زمین پر حکومت کریں گے تو کیا ہم خوش رہیں گے؟‏—‏

آپ فردوس میں کیا کرنا چاہتے ہیں؟‏

ہم سب بہت خوش رہیں گے!‏ فردوس میں لوگ ایک دوسرے سے جھگڑا نہیں کریں گے۔‏ وہ جنگ بھی نہیں کریں گے۔‏ سب لوگ ایک دوسرے کے ساتھ پیار سے رہیں گے۔‏ اُس وقت کوئی بھی بیمار نہیں ہوگا اور کوئی بھی نہیں مرے گا۔‏ اندھے دیکھ سکیں گے،‏ بہرے سُن سکیں گے اور لنگڑے چل سکیں گے۔‏ سب لوگوں کے پاس کھانے کی بہت سی چیزیں ہوں گی۔‏ جانور ہمارے دوست ہوں گے اور وہ ایک دوسرے کو بھی نہیں ماریں گے۔‏ جو لوگ فوت ہو گئے ہیں،‏ وہ زندہ ہو جائیں گے۔‏ اِس کتاب میں آپ نے رِبقہ،‏ راحب،‏ داؤد اور ایلیاہ کے بارے میں پڑھا ہے۔‏ یہ سب بھی زندہ ہو جائیں گے۔‏ کیا آپ اِن سب سے ملنا چاہتے ہیں؟‏—‏

یہوواہ خدا آپ سے بہت پیار کرتا ہے۔‏ وہ چاہتا ہے  کہ  آپ  خوش ہوں۔‏ اگر آپ یہوواہ خدا کے بارے میں سیکھتے رہیں گے اور اُس کا کہنا مانیں گے تو آپ بھی فردوس میں ہمیشہ تک زندہ رہیں گے۔‏ کیا آپ فردوس میں رہنا چاہتے ہیں؟‏—‏

اپنی بائبل میں اِن آیتوں کو پڑھیں:‏