مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

اِنسانوں کے سلسلے میں خدا کا مقصد کیا ہے؟‏

اِنسانوں کے سلسلے میں خدا کا مقصد کیا ہے؟‏

جب آپ اخبار پڑھتے ہیں،‏ ٹی‌وی دیکھتے ہیں یا ریڈیو سنتے ہیں تو آپ کو جنگ،‏ جُرم اور دہشت‌گردی کی بہت سی خبریں دیکھنے اور سننے کو ملتی ہیں۔‏ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کسی بیماری یا کسی عزیز کی موت کی وجہ سے تکلیف سے گزر رہے ہوں۔‏

خود سے پوچھیں:‏

  • کیا خدا چاہتا ہے کہ مَیں اور میرے گھر والے تکلیف سے گزریں؟‏

  • مَیں اپنے مسئلوں سے کیسے نمٹ سکتا ہوں؟‏

  • کیا زمین پر کبھی امن قائم ہوگا؟‏

پاک کلام میں اِن سوالوں کے واضح جواب دیے گئے ہیں۔‏

پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ خدا زمین پر بہت سے شان‌دار کام کرے گا۔‏

  • اِنسانوں کی ساری تکلیفیں ختم ہو جائیں گی اور وہ نہ تو کبھی بوڑھے ہوں گے اور نہ ہی مریں گے۔‏—‏مکاشفہ 21:‏4‏۔‏

  • لنگڑے ہِرن کی طرح دوڑیں گے۔‏—‏یسعیاہ 35:‏6‏۔‏

  • اندھے دیکھ سکیں گے۔‏—‏یسعیاہ 35:‏5‏۔‏

  • مُردوں کو زندہ کِیا جائے گا۔‏—‏یوحنا 5:‏28،‏ 29‏۔‏

  • کوئی بھی شخص بیمار نہیں ہوگا۔‏—‏یسعیاہ 33:‏24‏۔‏

  • سب لوگوں کو پیٹ بھر کر کھانا ملے گا۔‏—‏زبور 72:‏16‏۔‏

پاک کلام کی تعلیم سے فائدہ حاصل کریں

شاید آپ سوچیں کہ جو باتیں پچھلے صفحوں پر لکھی ہیں،‏ وہ محض ایک خواب ہیں۔‏ لیکن خدا نے وعدہ کِیا ہے کہ وہ بہت جلد یہ سب کچھ کرے گا اور پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ وہ ایسا کیسے کرے گا۔‏

پاک کلام میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہم آج حقیقی خوشی کیسے حاصل کر سکتے ہیں اور زندگی سے لطف کیسے اُٹھا سکتے ہیں۔‏ ذرا سوچیں کہ آپ کن باتوں کی وجہ سے پریشان ہوتے ہیں۔‏ ہو سکتا ہے کہ آپ مالی مسائل،‏ گھریلو مسائل،‏ خراب صحت یا کسی عزیز کی موت کی وجہ سے پریشان ہوں۔‏ پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ آپ ایسی پریشانیوں سے کیسے نمٹ سکتے ہیں۔‏ اِس میں اِن سوالوں کے تسلی‌بخش جواب دیے گئے ہیں:‏

اِس کتاب کو پڑھنے سے آپ ظاہر کر رہے ہیں کہ آپ پاک کلام کی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔‏ اِس کتاب کو اِسی مقصد کے لیے تیار کِیا گیا ہے۔‏ پیراگرافوں کے ساتھ سوال دیے گئے ہیں جن کی مدد سے آپ پاک کلام کو اچھی طرح سمجھ پائیں گے۔‏ دُنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو یہوواہ کے گواہوں کے ساتھ پاک کلام سے بات‌چیت کرنا اچھا لگا ہے۔‏ ہمیں اُمید ہے کہ آپ کو بھی ایسا کرنا اچھا لگے گا۔‏ ہماری دُعا ہے کہ جب آپ پاک کلام کی تعلیم حاصل کرتے ہیں تو خدا آپ کی مدد کرے۔‏