مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سوال 10

مَیں بائبل سے رہنمائی کیسے حاصل کر سکتا ہوں؟‏

مَیں بائبل سے رہنمائی کیسے حاصل کر سکتا ہوں؟‏

یاد رکھیں

بائبل میں بتایا گیا ہے:‏ ”‏پاک صحیفوں میں جو کچھ بھی لکھا ہے،‏ وہ خدا کے اِلہام سے ہے۔‏“‏ (‏2-‏تیمُتھیُس 3:‏16‏)‏ اگر واقعی ایسا ہے تو پھر آپ کو بائبل سے سب سے بہترین رہنمائی مل سکتی ہے۔‏

آپ کیا کرتے؟‏

ذرا اِس صورتحال کا تصور کریں:‏ ڈیوڈ ایک ایسے علاقے میں گاڑی چلا رہا ہے جہاں اُسے کوئی بھی جانی پہچانی چیز نظر نہیں آ رہی۔‏ اُس علاقے کی گلیوں اور چوراہوں پر لگے سائن بورڈز اور عمارتوں کو دیکھ کر اُسے لگ رہا ہے کہ وہ کسی غلط جگہ آ گیا ہے۔‏ وہ سمجھ گیا ہے کہ وہ راستہ بھٹک گیا ہے۔‏ سفر کے دوران کہیں نہ کہیں اُس نے کوئی غلط موڑ لے لیا ہے۔‏

اگر آپ ڈیوڈ کی جگہ ہوتے تو آپ کیا کرتے؟‏

ذرا رُکیں  اور سوچیں!‏

آپ کے پاس مختلف آپشن ہیں:‏

  1. کسی سے راستہ پوچھیں۔‏

  2. نقشہ اِستعمال کریں۔‏

  3. اِس اُمید میں گاڑی چلاتے رہیں کہ کسی نہ کسی طرح صحیح راستہ مل جائے گا۔‏

آپشن C کا تو کوئی فائدہ نہیں۔‏

آپشن B،‏ آپشن A سے بہتر ہے کیونکہ نقشہ آپ کے پاس ہی رہے گا۔‏ آپ سفر کے دوران کسی بھی وقت اِسے دیکھ کر معلوم کر سکیں گے کہ آپ کہاں پر ہیں۔‏

بائبل بھی ایک نقشے کی طرح آپ کی رہنمائی کر سکتی ہے۔‏

دُنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی اِس کتاب کی مدد سے .‏ .‏ .‏

  • آپ زندگی کی مشکلات سے نمٹ سکتے ہیں۔‏

  • آپ اپنی شخصیت میں بہتری لا کر ایک اچھے اِنسان بن سکتے ہیں۔‏

  • آپ زندگی کی بہترین راہ پر چل سکتے ہیں۔‏

ہمیں زندگی کے اہم سوالوں کے جواب کہاں سے مل سکتے ہیں؟‏

جیسے ہی ہم بولنا شروع کرتے ہیں،‏ ہم سوال پوچھنے لگتے ہیں۔‏

  • آسمان نیلا کیوں ہے؟‏

  • ستارے کیسے بنے ہیں؟‏

جب ہم بڑے ہوتے ہیں تو ہم کچھ ایسے سوال پوچھنے لگتے ہیں:‏

کیا اِن سوالوں کے جواب بائبل سے حاصل کیے جا سکتے ہیں؟‏

بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ بائبل تو بس قصے کہانیوں کی کتاب ہے،‏ یہ پُرانے زمانے کے لوگوں کے لیے ہے یا اِس کو سمجھنا بہت مشکل ہے۔‏ لیکن کیا یہ باتیں سچ ہیں یا کیا لوگوں نے اپنی طرف سے بائبل کے بارے میں نظریے قائم کر رکھے ہیں؟‏ یا کیا اُن کے ذہن میں بائبل کے بارے میں غلط باتیں ڈالی گئی ہیں؟‏

لوگوں کے خیال میں بائبل کہتی ہے کہ دُنیا خدا کے ہاتھ میں ہے۔‏ لیکن یہ کیسے ہو سکتا ہے؟‏ دُنیا کے حالات تو بہت بگڑے ہوئے ہیں۔‏ اِس دُنیا میں دُکھ درد اور مصیبتیں ہیں،‏ بیماری اور موت ہے،‏ غربت اور آفتیں ہیں۔‏ بھلا ایک شفیق خدا اِن سب کا ذمےدار کیسے ہو سکتا ہے؟‏

تو پھر کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ یہ دُنیا کس کے ہاتھ میں ہے؟‏ بائبل میں اِس کا جواب پایا جاتا ہے۔‏ لیکن شاید یہ جواب آپ کو حیران کر دے۔‏

اب تک آپ یہ جان گئے ہوں گے کہ اِس کتاب میں جو بھی مشورے دیے گئے ہیں،‏ وہ خدا کے کلام بائبل پر مبنی ہیں۔‏ یہوواہ کے گواہوں کا ایمان ہے کہ بائبل سے بہتر رہنمائی کہیں اَور سے نہیں مل سکتی کیونکہ ”‏پاک صحیفوں میں جو کچھ بھی لکھا ہے،‏ وہ خدا کے اِلہام سے ہے اور تعلیم دینے،‏ اِصلاح کرنے،‏ معاملوں کو سدھارنے .‏ .‏ .‏ کے لیے فائدہ‌مند ہے۔‏“‏ (‏2-‏تیمُتھیُس 3:‏16،‏ 17‏)‏ کیوں نہ آپ بھی بائبل کو پڑھیں۔‏ اگرچہ یہ ایک قدیم کتاب ہے مگر اِس میں درج ہدایات اِس جدید دَور میں بھی بہت فائدہ‌مند ہیں۔‏