مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

گیت نمبر 8

یہوواہ ہماری پناہ‌گاہ ہے

یہوواہ ہماری پناہ‌گاہ ہے

‏(‏زبور 91‏)‏

  1. 1.‏ یہوواہ پناہ‌گاہ ہے

    بچاتا ہے ہمیں

    وہ قلعہ ہے ہمارا

    محفوظ ہم رہتے ہیں

    وہ خیمہ وفاداروں کا

    محافظ نیکوکاروں کا

    ہے ہم پہ یاہ کا سایہ

    اِس میں ہم سکون سے رہیں

  2. 2.‏ ہزاروں گِر بھی جائیں

    ہمارے دہنے ہاتھ

    سدا ہم قائم رہیں گے

    گر دیں گے رب کا ساتھ

    ہر آفت، ہر مصیبت میں

    سنبھالے گا خدا ہمیں

    سو آگے ہم بڑھیں گے

    راہ میں جو بھی ہوں مشکلات

  3. 3.‏ چھڑاتا ہے یہوواہ

    شیطان کے پھندوں سے

    گر تیر بھی ہم پہ برسیں

    یہوواہ سپر ہے

    وہ چلتا ہے ہمارے ساتھ

    دِلاتا ہے ہم کو نجات

    یہوواہ پناہ‌گاہ ہے

    ہم ہر پَل محفوظ رہیں گے

‏(‏زبور 97:‏10؛‏ 121:‏3،‏ 5؛‏ یسع 52:‏12 کو بھی دیکھیں۔)‏