گیت نمبر 63
ہم یہوواہ کے گواہ ہیں!
(یسعیاہ 43:10-12)
-
1. بُت بناتے ہیں اِنسان
اِن پہ لاتے ہیں ایمان
پر رکھتے نہیں وہ
خالق کی پہچان
بُت نہ جانتے کل کیا ہو
نہ نجات دِلاتے وہ
یاہ ہی ہے واحد سچا خدا
جانتا ہے آئندہ کیا ہوگا
ہم گواہ یہوواہ کے
کہتے ہیں دلیری سے
کہ ہے یہوواہ سچا خدا
جو کہتا ہے وہ ہوگا
-
2. ہم سچائی سکھاتے ہیں
رب کا نام بتاتے ہیں
ہم خوش خبری دینے
گھر گھر جاتے ہیں
جب لوگ جانتے ہیں سچائی
جھوٹ سے پاتے ہیں رِہائی
وہ بھی تمجید خدا کی کریں
اور اُن کو ملیں برکتیں
ہم گواہ یہوواہ کے
کہتے ہیں دلیری سے
کہ ہے یہوواہ سچا خدا
جو کہتا ہے وہ ہوگا
-
3. ہم گواہی دیتے ہیں
یاہ کا نام سراہتے ہیں
گر شریر بات سنے
توبہ شاید کرے
معافی حاصل کر کے وہ
کرے خوش یہوواہ کو
شرف ہے گواہی دینے کا کام
دے گا خدا شاندار اِنعام
ہم گواہ یہوواہ کے
کہتے ہیں دلیری سے
کہ ہے یہوواہ سچا خدا
جو کہتا ہے وہ ہوگا
(یسع 37:19؛ 55:11؛ حِز 3:19 کو بھی دیکھیں۔)