مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

گیت نمبر 75

اَے خدا، مَیں حاضر ہوں!‏

اَے خدا، مَیں حاضر ہوں!‏

‏(‏یسعیاہ 6:‏8‏)‏

  1. 1.‏ لوگ یاہ کو کرتے ہیں بدنام

    نہیں کرتے اُس کا احترام

    سب احمق کہتے ہیں یہی

    وجود خدا کا ہے نہیں

    تمجید کون یاہ کی کرے گا؟‏

    تعریف کون اُس کی کرے گا؟‏

     

    مَیں حاضر ہوں مَیں جاؤں گا

    تعریف مَیں اُس کی کروں گا

    اعزاز کی بات ہے تیرا یہ کام

    اَے خدا، مَیں جاؤں گا

  2. 2.‏ لوگ یاہ کو دیتے ہیں اِلزام

    وہ توڑتے اُس کے سب احکام

    وہ کرتے بُتوں کو سجدہ

    اور مانتے قیصر کو خدا

    آگاہی اُن کو کون دے گا؟‏

    کون خاتمے کا بتائے گا؟‏

     

    مَیں حاضر ہوں مَیں جاؤں گا

    آگاہ شریر کو کروں گا

    اعزاز کی بات ہے تیرا یہ کام

    اَے خدا، مَیں جاؤں گا

  3. 3.‏ ہیں ہر طرف شریر اِنسان

    سب نیک دل لوگ ہیں پریشان

    تلاش وہ کرتے ہیں سچائی

    اور دل سے چاہتے رہنمائی

    تسلی اُن کو کون دے گا؟‏

    خوش خبری کون سنائے گا؟‏

     

    مَیں حاضر ہوں مَیں جاؤں گا

    خوش خبری مَیں سناؤں گا

    اعزاز کی بات ہے تیرا یہ کام

    اَے خدا، مَیں جاؤں گا

‏(‏زبور 10:‏4؛‏ حِز 9:‏4 کو بھی دیکھیں۔)‏