گیت نمبر 85
”ایک دوسرے کو قبول کریں“
(رومیوں 15:7)
-
1. آج خوش آمدید ہم اُن کو کہتے ہیں
جو پاک کلام سیکھنے آئے ہیں
دعوت خدا نے دی ہے ہم سب کو
کہ آ کر زندگی کا شفاف پانی لو
-
2. خیرمقدم کریں ہم ایک دوسرے کا
عزیز ہے ہم کو یہ بھائی چارہ
شانہ بشانہ خدمت کریں ہم
ایک دوسرے کا سہارا ہر دم بنیں ہم
-
3. شکرگزار ہیں ہم یہوواہ کے
کہ کِیا ہم کو قبول اُس نے
سو کریں ہم بھی دوسروں کو قبول
خیرمقدم کرنے کا ہم بنائیں معمول
(یوح 6:44؛ فل 2:29؛ مکا 22:17 کو بھی دیکھیں۔)