مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

گیت نمبر 93

اِجلاس پر تیری برکت ہو

اِجلاس پر تیری برکت ہو

‏(‏عبرانیوں 10:‏24، 25‏)‏

  1. 1.‏ اَے یہوواہ، یہ دُعا ہے

    تیری برکت ہم پر ہو

    تیرے سامنے ہم ہیں جمع

    اپنی پاک روح دے ہم کو

  2. 2.‏ مدد کر ہماری تاکہ

    تیری مرضی پر چلیں

    کر تربیت تُو ہماری

    کہ گواہی سب کو دیں

  3. 3.‏ ہم سب قول و فعل سے کریں

    تیری ہی تمجید سدا

    ہو اِجلاس پر تیری برکت

    اَے خدا، ہے یہ دُعا

‏(‏زبور 22:‏22؛‏ 34:‏3؛‏ یسع 50:‏4 کو بھی دیکھیں۔)‏