گیت نمبر 109
دل کی گہرائی سے محبت کریں
(1-پطرس 1:22)
-
گر محبت رکھیں گے ہم
دل کی گہرائی سے آپس میں
کریں گے خوش یہوواہ کو
اور ہوں گے دوست اُس کے
جب اپنائیت دل میں ہوگی
اور ہوگی شفقت بےریا
بھائی چارہ ہوگا اَور مضبوط
آپس میں پیار ہوگا
اپنے ہمایمانوں کے
ہم ہر دُکھ سُکھ میں شریک ہوں گے
اور سہارا بنیں گے
جب وہ ہوں گے مشکل میں
یاہ کے پیار کی جھلک ہمیں
یسوع کو دیکھ کر ملتی ہے
اُن کی مثال پہ چلنے سے
آپسی دوستی بڑھتی ہے
ہاں، محبت پلتی ہے
(1-پطر 2:17؛ 3:8؛ 4:8؛ 1-یوح 3:11 کو بھی دیکھیں۔)