گیت نمبر 116
مہربان اور ہمدرد بنیں
(اِفسیوں 4:32)
-
1. یہوواہ، کائنات کا مالک ہے تُو
اور بےحد طاقتور
پر تُو کرتا ہے ہمارا لحاظ
سدا مہربان ہے ہم پر
-
2. نہایت شفیق، ہمدرد اور رحیم
ہے تیرا بیٹا بھی
مظلوموں کو تازہ دم کرتا ہے
مثالی ہے نرمی اُس کی
-
3. توفیق دے کہ ہم بھی دل سے بنیں
ہمدرد اور مہربان
گر ظاہر کریں اِن خوبیوں کو
بڑھائیں گے ہم تیری شان
(میک 6:8؛ متی 11:28-30؛ کُل 3:12؛ 1-پطر 2:3 کو بھی دیکھیں۔)